ایڈوکیٹ یاسمین ثنا اللہ عوامی نیشنل کانفرنس کے خواتین وینگ کی صدر منتخب

سرینگر 29 دسمبر : عوامی نیشنل کانفرنس نے ایڈوکیٹ یاسمین ثنا اللہ کو خواتین وینگ کی صدر منتخب کرلی ہے۔پارٹی صدر بیگم خالدہ شاہ ایڈووکیٹ یاسمین ثنا اللہ کو اے این سی خواتین وینگ کی صدر منتخب ہونے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق سال2017 میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کے تحفظ کے لئے قائم کردہ جے کے سول سوسائٹی کاڑدنیشن کمیٹی کی بنیادی ممبر ایڈوکیٹ یاسمین ثنا اللہ فی الحال بھارتی سپریم کورٹ اور دہلی عدالتوں میں کام کررہے ہیں۔انہیں سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 کی پٹیشن کی حمایت کے علاوہ ریاست جموں و کشمیر میں قومی شاہراہ پر پابندی کے خلاف درخواست داخل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔بیان کے مطابق ایڈوکیٹ یاسمین ثنا اللہ آرٹیکل 370/35 اے پر سپریم کورٹ کے روبرو زیر التوا کیس کی نگرانی کریں گی اور آئندہ دنوں میں آرٹیکل 370 اور روشنی ایکٹ پر مداخلت کی درخواست دائر کریں گی۔جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس نے ایڈوکیٹ یاسمین کو خواتین وینگ کی سربراہ کی حیثیت سے تقرری کا خیرمقدم کیا ہے اور ملک کی اعلی عدالتوں میں کشمیر کے مقدمات کی نمائندگی کرنے میں ان کی کامیابی کی ستائش کی ہے۔اور بیگم خالدہ شاہ نے یاسمین کو مبارکباد پیش کرنے کے علاوہ امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس عہدے پر فائز ہوکر پارٹی کو مضبوط بنانے میں اپنا بہترین کردار پیش کرے گی۔واضح رہے موصوفہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قومی ٹی وی چنلوں پر بحث و مباحثوں میں بھی پیش پیش رہتی ہے۔

Comments are closed.