عازمین حج پیشگی بکنگ سے فی الحال گریز کریں؛ حج 2021کی بکنگ کیلئے سعودی عرب سے ہرجھنڈی نہیںملی

سرینگر/28دسمبر: حج 2021کے سلسلے میں ابھی تک سعودی عرب کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیاگیا ہے کیوںکہ برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک میں کوروناوائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد حج بنکنگ کیلئے کوئی بھی جانکاری فراہم نہیں کی گئی اس لئے عازمین حج بکنگ سے پہلے حج اتھارٹی یا متعلقہ حکام سے ضرورت جانکاری حاصل کریں اور ٹراول ایجنٹوں اور ٹراول آپریٹوں کے ذریعے پہلے بکنگ نہ کروائیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک میں کووڈ19کا دوسرا مرحلہ سامنے آنے کے بعد جہاں مختلف ممالک نے یوکے سے فضائی رابطہ منقطع کرلیا ہے وہیں پر حج 2021کیلئے سعودی عرب کی جانب سے بکنگ کیلئے ہری جھنڈی نہیں دکھائی گئی۔ اسلئے عازمین حج کو چاہئے کہ وہ فی الحال حج کیلئے پیشگی بکنگ نہ کرائیں اور ناہی کسی ٹراول ایجنٹ یا ٹراول آپریٹر کے ذریعے بکنگ کرائیں بلکہ بکنگ سے پہلے حج کمیٹی یا متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کرکے اصل صورتحال کی آگاہی حاصل کریں۔ اس دوران عازمین سے کہا گیا ہے کہ نجی ٹور آپریٹروں کے ذریعہ حج اور عمرہ کا سفر اختیار کرنے کے خواہشمند افراد احتیاط اور صبر سے کام لیں۔ فی الوقت حج اور عمرہ کیلئے ایڈوانس بکنگ سے گریز کریں کیوں کہ کورونا وبا کی وجہ سے سعودی حکومت نے حج اور عمرہ کیلئے اب تک واضح احکامات جاری نہیں کئے ہیںزرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نجی ٹور آپریٹروں کے سلسلے میں اب تک کوئی ہدایات جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ زرائع نے کہا کہ رجسٹرڈ ٹور آپریٹروں کی جانب کہیں بھی حج 2021 کیلئے بکنگ نہیں لی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سفر حج کے سلسلے میں واضح پالیسی جاری نہیں ہوتی تب تک حج کیلئے ایڈوانس بکنگ نہ لینے کی تمام ٹور آپریٹروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ زرائع نے بتایا کہ 15روزقبل عمرہ کے چند ویزوں کو منظوری دی گئی تھی لیکن اب برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد عمرہ کے ویزے بھی جاری نہیں کئے جارہے ہیں۔

Comments are closed.