پیر پنچال کے پہاڑیوں علاقوں میں رواں موسم کی تازہ برفباری ، پہاڑیوں پر سفید چادر بچھ گئی

14روز بعد شبانہ درجہ حرارت میںنمایاں بہتری دیکھنے کو ملی ، سرینگر میں رات کا درجہ حرارت 0.6ڈگری ریکارڈ

راجوری میں رواں موسم کی پہلی برفباری سے سڑکیں بند ، سرینگر جموں شاہراہ کچھ گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال

سرینگر/28دسمبر: پیرپنچال کی پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں کافی بہتری دیکھنے کو ملی اور 14روز بعد رات کا درجہ حرار ت 0.6ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر تازہ برفباری کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر کچھ گھنٹو ں تک ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوئی تھی تاہم بعد میں دوبارہ بحال کی گئی جبکہ مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت مسلسل بند پڑی ہوئی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیت نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ موسم کچھ دنوں تک مجموعی طور پر بہتر رہے گا ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ۔ پیر پنچال کے آر پار پہاڑی علاقوں میںرواں موسم کی تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ تاہم میدانی علاقوں میں کسی بھی جگہ برفباری کی کوئی اطلاع نہیںہے ۔ ٹنل کے آر پار پہاڑی علاقوں ، شوپیان کے پہاڑیوںکے ساتھ ساتھ کشتوار ، راجوری اور دیگر پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری کی اطلاع ہے ۔ پیر پنچال کی پہاڑیوں پر تازہ برفباری کے باعث رات کے درجہ حرارت میںکمی بہتری دیکھنے کو ملی ہے اور 14دنوں بہتر شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو گذشتہ رات منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ سے تقریبا 6 6 ڈگری میں بہتری ہے۔شمالی کشمیر میں گلمرگ وادی کا ایک سرد ترین مقام تھا جو گذشتہ رات منفی 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ پہلگام میں رات کا درجہ حرارت منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ جو کہ کل سے منفی 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔قاضی گند میں منفی 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ رات منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے۔ کوکرنگ میں منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ کپواڑہ میں کم سے کم منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔جموں شہر میں رات کے سب سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ، کٹراا 4.0 ، بٹوت منفی 1.7 ، بانہال منفی 0.2 اور بھدرواہ منفی 0.2 ریکارڈ کیا گیا۔لداخ میں منفی 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو گذشتہ رات منفی 12.9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔دھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں کچھ دنوں تک مجموعی طور پر بہتری دیکھنے کو ملے گی ۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ پر کچھ گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوگی تاہم بعد میں دوبارہ بحال کی گئی

Comments are closed.