منشیات کے خلاف پولیس کی کارورائی تیز اونتی پورہ اور کولگام میں3 0 منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ مادہ برآمد ہ

سرینگر/27دسمبر: اونتی پورہ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کیا۔سی این آئی کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے نمبل میںناکہ چیکنگ کے دوران ایک تھار گاڑی زیر نمبر JK01X-4920 کو روک کر تلاشی شروع کی ۔ اس گاڑی میں دو افراد موجود تھے ۔ جس کی شناخت وسیم احمد تراگ ولد علی محمد تراک ساکن ترال اور محمد لطیف شیخ ولد عبدل رحمان شیخ ساکن بٹہ گنڈ ترال کے طور پر ہیں۔ ان کے قبضے سے17 بوتلیں کوڈین اور 39 نشیلی ٹیکے برآمد ہوئے ۔انہیں گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن اونتی پورہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں قانون کے متعلقہ حصوں کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 201/2020 کو درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔اس طرح سے کولگام پولیس نے کر لو کنڈ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی کلگام پولیس نے اس کے قبضے سے 3.5 کلوگرام خشخاص کی پوست بر آمد کی ۔ اس کی شناخت غلام حسن بٹ ولد غلام احمد بٹ ساکن کر لو کنڈ کے طور پر ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کنڈ میں متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف ائی ار نمبر 58/2020 کو درج کر کے مزید تفتیش شروع کی ۔ کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.