نروال جموں میں ٹی آر ایف سے وابستہ دو جنگجو گرفتار ، ہتھیار بھی ضبط

ہتھیاروں کو جموں سے کشمیر پہنچنے کی کوشش کی جا رہی تھی / آئی جی جموں

سرینگر/26دسمبر/سی این آئی// ؎جموں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک خصوصی کارورائی کے دوران نروال علاقے سے دو ٹی آر ایف جنگجوئوں کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے اور یہ ہتھیار کشمیر پہنچے جا رہے تھے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں میں پولیس نے سنیچر کو دعویٰ کیا کہ اْنہوں نے دو ایسے افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جن میں ایک کا تعلق رزسٹنس فرنٹ نامی جنگجو تنظیم سے ہے اور اْن سے ہتھیار اور گولہ بارد بر آمد کیا گیا ہے۔آئی جی پی جموں مکیش سنگھ کے مطابق پولیس نے گذشتہ روز ایک مصدقہ اطلاع حاصل کی کہ خود کار لئے جنگجو جموں سے سرینگر کی طرف جارہے ہیں۔آئی جی جموں کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایس او جی اہلکاروں نے نروال علاقے میں گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران ایک آلٹو کار نے ناکہ توڑ کر بھاگنے کی کوشش کی۔اس موقع پر ایس او جی اہلکاروں نے کار کا تعاقب کیا اور اس میں سوار دو افراد کو دھر لیا۔انہوں نے دونوں کی شناخت رئیس احمد ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکن چرٹھ قاضی گنڈ اور سبزار احمد شیخ ولد غلام احمد شیخ ساکن اشموجی کولگام کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اْن کی تحویل سے ایک اے کے47رائفل، ایک پستول،دو میگزین،60بندوق کی گولیاں اور15پستول کی گولیاں بر آمد کی گئیں۔رئیس کے بارے میں پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں بھی عسکریت سے وابستہ رہا ہے اور اس ضمن میں اس کیخلاف چار کیس درج ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق رئیس کا تعلق دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) سے ہے جبکہ اس کے ساتھی کے بارے میں تحقیقات جاری ہے۔اس سلسلے میں پولیس سٹیشن باہو فورٹ جموں میں ایف آئی آر نمبر359کے تحت معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Comments are closed.