اگلے 2برسوں میں جموں اور سرینگر میں میٹر ٹرینیں نظرآئیں گی ،جموں کشمیر میں ترقی اور امن کا نیا دور شروع ہوچکا
سرینگر/26دسمبر: جموں و کشمیر میں سرحدی علاقوں اور اس کے باشندوں کو نظرانداز کرنے کے لئے سابقہ حکومتوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز کہا کہ کنٹرول لائن کے اس پار سے ہونے والی گولہ باری ہمیشہ سے ہی ایک تشویش کا باعث رہا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں کشمیر میں ہندوپاک سرحدوں پر آئے روزگولہ باری کے واقعات کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر ہم نے فوج اور فورسز کو جواب دینے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یوٹی میں ایل جی انتظامیہ، فورسز مبارکبادی کے مستحق ہیں کہ انہوں نے جموں کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات جس میں لوگوں کی بھاری تعداد نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرایاجس کے نتیجے میں گاندھی جی کا گرام سوارجیہ کا خواب پورا ہوا جس کا مقصد دیہی علاقوں اور قصبہ جات کی تیز تر تعمیرو ترقی کیلئے مقامی نمائندوں کو چننا ہے ۔انہوں نے کہا وزیر اعظم نے مزید کہاکہ جموں اور سرینگر میں دو برسوں میں میٹرو ریل چلے گی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر میں سرحدی علاقوں اور اس کے باشندوں کو نظرانداز کرنے کے لئے سابقہ حکومتوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز کہا کہ کنٹرول لائن کے اس پار سے ہونے والی گولہ باری ہمیشہ سے ہی ایک تشویش کا باعث رہا ہے اور سیکورٹی فورسز کودشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا کی سربراہی میں انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کو ڈی ڈی سی پولز کو صاف اور منصفانہ انداز میں منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اظہار تشکر کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے آیوشمان بھارت صیحت اسکیم کے ای افتتاحی موقع پر سری نگر اور جموں میں جڑواں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پچھلی حکومتیں جو برسوں تک ہندوستان پر راج کرتی ر ہیں نے سرحدی علاقوں اور اس کے عوام کو نظرانداز کیا۔مودی نے کہا کہ ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کے نعرے کے تحت جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں گولہ باری کے وقت اپنے عوام کی حفاظت کے لئے زیر زمین بنکروں کی تعمیر کا کام زوروں پر ہے۔ ہم نے سرحدی مکینوں کی حفاظت اور سرحدی علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے کئی ایک اقدامات اٹھائے ہیں۔ گولہ باری کے دوران سکیورٹی فورسز کو آزادانہ جواب دینے کے مکمل اختیار دئیگئے ہیں۔صحت سکیم کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے اسکیموں کے مستفید افراد کی طرف سے براہ راست آراء جاننے سے بے حد خوشی اور اعلی سطحی اطمینان ملتا ہے۔ ‘‘یہ میرے لئے ایک حقیقی نعمت ہے۔ اس اسکیم نے غریبوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم کا فائدہ جموں و کشمیر کے ہر شہری تک پہنچنا چاہئے۔ آج جموں و کشمیر کے عوام کے لئے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ آیوشمان بھارت صحت اسکیم لوگوں کے معیار کو علاج کے خواہشمند افراد کی زندگیوں کو بدل دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل کے موقع پر انہیں اس اسکیم کا ای افتتاح کرنا تھا لیکن اپنی مصروفیات کی وجہ سے وہ نہیں کر سکے۔ ‘‘اٹل جی کا کشمیر کے ساتھ ایک انوکھا رشتہ تھا۔ وہ ہمیشہ کشمیریت ، جموریت اور انسانیت کے بارے میں بات کرتے اور آج ہم بہاری واجپئی کی برسی پر ان کے اس قول کی پیروی کر رہے ہیں۔حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں بھاری تعداد میں حصہ لے کر ہندوستان کی جمہوریت کا ایک نیا باب لکھا ہے۔ انہوں نے کہا میں مشاہدہ کر رہا تھا کہ کس طرح عمر رسیدہ افراد، بزر گ ، خواتین اور جوان سردی کے درمیان پولنگ بوتھوںکے باہر لمبی قطار میں کھڑے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ووٹرکے چہرے پر مسکراہٹ تھی وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے ڈی ڈی سی پولز کے ذریعے جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کیا ہے۔’’میں جے اینڈ کے ایل جی کی قیادت والی انتظامیہ اور سلامتی فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘ انہوں نے ایک بڑا کام کیا ہے۔ میرے پاس ان کے اعزاز کے لئے الفاظ نہیں ہیں لیکن مجھے انہیں یہ بتانا ہوگا کہ آپ پر پورے ہندوستان کو فخر محسوس ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کی تکمیل کے ساتھ جموں و کشمیر میں تین درجے کی پنچایت راج نظام نظر آرہا ہے جو ’’مہاتما گاندھی کے گرام سووراجیہ خواب کو پورا کرنے کے مترادف ہے۔پچھلے برسوں میں ہم نے جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے سخت محنت کی۔وزیر اعظم نے کہاہم نے جموں و کشمیر کی حکومت سے دستبرداری اختیار کرلی اگرچہ ہمارے پاس نائب وزیر اعلی اور وزرا تھے۔ اس کی ایک ہی وجہ تھی کہ ہم چاہتے تھے کہ پنچائت انتخابات جموں و کشمیر میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب عوام نچلی سطح سے ہیںجن لوگوں کی طرح مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نو منتخب ڈی ڈی سی نمائندے دیہات اور اضلاع میں عوام کے لئے کام کریں گے ۔مودی نے کہا کہ ان کی قیادت میں جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں کیوں کہ UT کو مزید 3000 میگا واٹ بجلی کی فراہمی مل گئی ہے۔ انہوں نے کہاسری نگر اور جموں میںاب سے دو سالوں میں میٹرو نظر آئے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے میڈیکل کالج ، اسپتال ، کالج ، اسکول تیز رفتار ٹریک کی بنیاد پر UT میں آئیں گے اور جموں و کشمیر ترقی امن اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ اس دوران سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں آیوشمان بھارت ساہت اسکیم کا ای افتتاحی تقریب ہوا جس میں انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
Comments are closed.