ٹینگہ پورہ بٹہ مالو کے لوگوں کا محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج
بجلی فیس میں اضافہ اور بار بار بجلی کٹوتی پر شدید ناراضگی کا اظہار
سرینگر/26دسمبر// بجلی فیس میں اضافہ اور بجلی کی ترسیل میں بار بار کٹوتی پرٹینگہ پورہ بٹہ مالو کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف شدید ناراضگی اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاجی مظاہرے کئے ۔احتجاجی مظاہرین محکمہ کے خلاف فلق شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے ہاتھوں میں بجلی کی اضافی بلیں ہاتھوں میں لہراتے ہوئے کہا کہ ایک تو بجلی نہ ہونے کے برابر ہے دوسرا بجلی فیس میں اضافہ کردیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر کے ٹینگہ پورہ بٹہ مالو علاقے کے لوگوں نے آج بائی پاس ٹینگہ پورہ مین روڑ کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیکر محکمہ بجلی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے محکمہ کے تئیں اپنی ناراضگی اور غم و غصے کیا ۔ احتجاجی مظاہرین کے مطابق محکمہ بجلی ایک تو صارفین کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے دوسرا بجلی فیس میں اضافہ کردیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے جو بجلی کا شیڈول جاری کیا گیا ہے اس میں بھی کٹوتی کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ احتجاجی مظاہرین محکمہ بجلی کی بلیں ہاتھوں میں لہراتے ہوئے زور دار نعرے بازی کررہے تھے ۔ لوگوں نے کہا کہ ایک تو کووڈ19کے نتیجے میں چھ ماہ تک لاک ڈاون سے لوگوں کو کافی مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور دوسری طرف محکمہ نے بجلی فیس میں دوگنا اضافہ کردیا جو ہمارے لئے ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین جو فیس اداکررہے ہیں اس کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے تو دوگنا بجلی فیس اداکیسے کرسکتے ہیں ۔ احتجاجی لوگوں نے کہا کہ جب تک بجلی فیس میں واپس کٹوتی نہیں کی جائے گی وہ بجلی فیس ادانہیں کریں گے ۔
Comments are closed.