بانڈی پورہ میں ایک خاتون کی پُر اسرار موت ؛ پولیس نے کیس درج کرکے چھان بین شروع کر دی

سرینگر/21دسمبر: ولر جھیل کے نزدیک ایک خاتون کی نعش کو پُراسرارطور پربرآمد کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میںجھیل ولر کے نزدیک ونٹیج پارک میں سوموار کو ایک خاتون کی نعش پُراسرار طور پر دیکھی گئی جس کے بعدمقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا جس دوران پولیس کی ٹیم نے جائے موقع پر پہنچ کر خاتون کی نعش کو اپنی تحویل میں لیا اور اسلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی باریک بینی سے چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہ مذکورہ خاتون کی موت کے سلسلے میںہر زائوے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ فارنسک ٹیم نے بھی معاملے کے سلسلے میں چھان بین شروع کردی ہے ۔ تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ خاتون کی موت کیسے ہوئی ہے اور اس جگہ کس طرح پہنچی تھی ۔

Comments are closed.