ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تمام مراحلے میں ہر طبقے کی شرکت سے خوشی ہوئی / لیفٹنٹ گورنر

جمہوریت کی جڑیں مضبوط بنانے اور فائدہ حاصل کرنے کیلئے عوام نے حق رائے دہی کا استعمال کیا

جموں و کشمیر بغیر کسی تفریق کے امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، عوام کی بہتری کیلئے کام کریں گے

سرینگر/20دسمبر: جموں کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تمام مراحلے میں ہر طبقے کی شرکت سے خوشی ہوئی کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط بنانے اور اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے جموں کشمیر کے عوام نے بنا کسی خوف کے گھروں سے باہر نکل کر اپنے حق دائے دہی کا استعمال کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر میں آزادنہ اور منصفانہ طور پر انتخابات کے انعقاد کا وعد ہ پورا کیا اور کہا کہ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم خلوص دل سے سب کی بہتری کے لئے کام کریں گے اور جموں و کشمیر بغیر کسی تفریق کے امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔سی این آئی کے مطابق جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ میں نے ڈی ڈی سی انتخابات کے شفاف انعقاد کے لئے تمام آن ڈیوٹی افسران / عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سب سے بڑھ کرمیں جموں و کشمیر کے عوام کو اس طرح کے جوش و ولولہ کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے پر شکریہ اور مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے انتخابات کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانا۔انہوں نے کہا کہ ‘جموں وکشمیر میں پنچایتی راج سسٹم کے 3 درجے کو مضبوط بناتے ہوئے، ڈی ڈی سی انتخابات پہلی بار مرکزی علاقہ میں منعقد ہوئے اور ڈی ڈی سی انتخابات میں عوام کی شمولیت انتہائی حوصلہ افزا رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘جموں و کشمیر کے نوجوانوں اور پہلی بار رائے دہندگان نے نئے اور بہتر کو ووٹ دیا۔ یونین ٹیرٹری کے پولنگ اسٹیشنوں میں پْرجوش ووٹرز کی لمبی قطاریں نظر آئیں اور لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے آئے، روایتی طور پر کم فیصد والے علاقوں میں بھی ووٹروں کی تعداد میں پہلے سے ہونے والے پارلیمانی اور پنچایت انتخابات کے مقابلے میں کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو خود ہی جموں و کشمیر کے عوام کا جمہوری عمل میں اعتماد کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے بیک ٹو ولیج پروگراموں کے ذریعہ لوگوں کی شکایات کو سننے کے اقدام کے نتیجے میں لوگوں کا جمہوری نظام پر اعتماد بحال ہوا۔اسی دوران انہوں نے کہا کہ جلد ہی ڈی ڈی سی کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور انہیں جموں و کشمیر انتظامیہ کا ہر تعاون ملے گا تاکہ جمہوریت نچلی سطح سے شروع ہو۔جموں و کشمیر کے لوگوں کو نئے سال اور کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ 26 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی ایک صحت کی پالیسی کا اعلان کریں گے جس کے تحت ہر خاندان کو احاطہ کیا جائے گا۔ ابھی تک جے اینڈ کے کے 16 لاکھ افراد کو آیوشمان بھارت کے تحت کور کیا جا چکا ہے اور جموں و کشمیر انتظامیہ بقیہ حصوں کو بھی کور کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

Comments are closed.