اننت ناگ میں مویشی چوری کی بڑھتی وارداتیں ؛ چوروںنے گائوں خانے سے ایک گائے اور 2بچھڑے چرالئے

سرینگر/19دسمبر: اننت ناگ میں میویشی چوروںنے ایک شخص کے گائو خانے میںگھس کروہاں سے ایک گائے اور 2بچھڑے چرالئے جبکہ ضلع میں بڑھتی ہوئی مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ سے لوگوںکو شدیدتشویش لاحق ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک شخص غلام حسن راتھر ساکن حسن پورہ کے گائوں خانے سے دوران شب مویشی چوروںنے ایک گائے اور 2بچھڑے چرالئے جسکے نتیجے میں مذکورہ شخص کی روزی روٹی بھی ختم ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں سے ہی ان کا گھر چلتا تھا تاہم چوروںنے اس سہارا کو بھی نہیں چھوڑا۔ اس واقعے سے علاقے کے لوگوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ لوگوںنے کہا ہے کہ ضلع اننت ناگ میں مویشی چوری کی بڑھتی وارداتیں اب رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے جبکہ گزشتہ ایک ماہ میں قریب ایک درجن میوشیوں کو چوروںنے اُڑالیا تاہم پولیس مویشی چوروں کے گروہ کے بے نقاب کرنے میںناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ لوگوںنے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ مویشی چوروں کو پکڑنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں۔

Comments are closed.