خمانی چوک بمنہ میں اے ٹی ایم لوٹنے کا معاملہ ؛پولیس نے ملزم کی گرفتاری عمل میںلاکر لوٹی گئی رقم واپس برآمد کرلی

سرینگر/18دسمبر: سرینگر میں پولیس نے اے ٹی ایم چوری کے معاملے کو حل کر کے ملزم کو گرفتارکیا ،نقدی رقم بھی برآمد کرلیا۔سی این آئی کے مطابق پولیس اسٹیشن پارمپورہ کو برانچ منیجر جے اینڈ کے بینک خمانی چوک بیمنہ سرینگر کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اے ٹی ایم مشین خمانی چوک بمنہ سرینگر سے 9,06,400روپے کی نقد رقم غائب ہے۔ اس کے مطابق قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 258/2020 پولیس تھانہ پارمپورہ میں درج کیا گیا تھا اور تفتیش شروع کی ۔ابتدائی تفتیش کے دوران ، پولیس نے لمحہ بہ لمحہ جرم کے منظر کا جائزہ لیا اور پتہ چلا کہ اے ٹی ایم مشین کو معمول کے مطابق بند کردیا گیا تھا جس وجہ سے اے ٹی ایم میشن پر کسی قسم کا کوئی نشان و نقصان کے آسارموجود نہ تھے ۔ابتدائی تفتیش کے دوران ، یہ بات سامنے آئی کہ اے ٹی ایم مشین سے نقد ی رقم لینے کے لئے کوڈ کااستعمال کیا گیا ہے ، جس سے یہ شبہ پیدا ہوا کہ بینک کوڈ کے معاملات اور اے ٹی ایم مشین کھولنے اور بند کرنے سے متعلق دیگر طریقہ کار کے بارے میں جاننے والے شخص نے یہ چوری کی ہے۔تفتیش کے دوران اے ٹی ایم مشین سے واقفیت رکھنے والے تمام افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اور آخر کار مذکورہ بینک میں بینک سکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے کام کرنے والے ایک شخص نے جرم کا اعتراف کیا۔ اس کی شناخت جاوید احمد ملہ ولد غلام حسن مل ساکن خمانی چوک بمنہ سرینگر کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے انکشاف پر 8,90,600 روپے کی چوری شدہ نقدی برآمد ہوئی ہے۔ ملزم شخص کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن پیریم پورہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔

Comments are closed.