سیکورٹی خدشات اور ڈی ڈی سی انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ؛ جنوبی کشمیر میں ایک دن قبل ہی موبائیل انٹر نیٹ پھرمعطل،صارفین حیران و پریشان

سرینگر/18دسمبر/سی این آئی// سیکورٹی خدشات اور ڈی ڈی سی انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ کے پیش نظر جنوبی کشمیر میں کے تمام اضلاع میں ایک مرتبہ پھر اچانک موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔ جس کے نتیجے میں صارفین میں غم و غصہ کی لہر پا ئی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق ڈی ڈی سی انتخابات کے آخری مرحلے کیلئے آج یعنی سنیچروار کو ووٹنگ ہونے جا رہی ہے ۔ جس کے پیش نظر ایک دن قبل ہی جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع جن میں شوپیان ، اننت ناگ اور کولگام بھی شامل ہے میں انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صارفین نے اس عمل کو صارفین کے ساتھ مذاق کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا کہ انہیں حیرانگی ہوئی ہے کہ کیوں کر انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہے ۔ جنوبی کشمیر کے تمام اضلا ع میں جمعہ کی صبح سے ہی موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی جس کے نتیجے میں صارفین نے دن بھر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس ضمن میں صارفین نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وادی کے دوسرے اضلاع میں انٹرنیٹ سروس حسب معمول چالو رہی تاہم جنوبی کشمیر کے ساتھ ہی اس طرح کا استحصالی اور تعصب کا سلوک روا جارکھا ہے ۔ادھر حکام کا کہنا تھا کہ جنوبی کشمیر میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات سیکورٹی وجوہا ت کی بنا پر معطل کر دی گئی ۔

Comments are closed.