لارو کولگام میں نئے جے کے بینک شاخ کی افتتاح
سرینگر/ 17دسمبر: عوامی ضروریات کو سمجھتے ہوئے اور اپنی خدمات کے دائرے کو مزید وسعت دیتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے آج جنرل بس اسٹینڈ کولگام میں اپنے ایک نئی شاخ کو عوام کے نام وقف کیا۔ کووڈ19کے احتیاطی تدابیر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس نئی شاخ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ کے ہاتھوں کیا گیا جنکے ہمراہ زونل ہیڈ کشمیر ساؤتھ دوئم فیاض احمد بٹ، کلسٹر ہیڈ کولگام افتخار عبداللہ صوفی، بینک کے دیگر سینئر افسراں اور علاقے کے تاجر اور ذی عزت شہری تھے۔ یہ بینک کی مجموعی طور 951 ویں شاخ ، ساؤتھ زون دوئم کی94ویں اور کولگام کلسٹر کی28ویں شاخ ہے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر نے جموں و کشمیر بینک کی ایسی کوششوں کو سراہا جن کے ذریعے یہ جموں و کشمیر کے کونے کونے تک پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے ضلع میں بینک کی مزید ایسے اقدامات کی خواہش کی اور کہا کہ جموں و کشمیر بینک کے پاس ایسی بھر پور صلاحیت ہے کہ یہ دور افتادہ لوگوں کے مشکلات کو کافی حد تک کم کرسکتا ہے اور وہاں روزگار کے وسائل پیدا کرنے میں اہم رول نبھا سکتا ہے۔ بینک کے زونل ہیڈ نے موقع پر موجود مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عام لوگوں کی خواہشات کے مطابق بینک اپنے نیٹ ورک کو پھیلانا چاہتا ہے چاہے وہ کوئی ٹاؤن ہو یا کوئی دور افتادہ علاقہ ۔ انہوں نے نئی برانچ کے سٹاف پر زور دیا کہ وہ اپنے گاہکوں کو بینک کے منصوبے کے مطابق سب سے بہتر خدمات بہم رکھنے میں اپنے آپ کو وقف رکھیں اور انہیں ہر طرح کی بینک کاری سہولیات سے روشناس کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس نئی شاخ میں بینکنگ کی ہر سہولیت بہم رہے گی اور مقامی کاروباریوں اور عام لوگوں کو بینک کی فائدہ بخش اسکیموں سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔
Comments are closed.