رعناواری میں 24گھنٹوں میں دو کم عمر نوجوانوں کی اچانک موت

علاقہ میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ، دونوں پُرنم آنکھوں سے سُپرد خاک

سرینگر/17دسمبر: رعناواری سرینگر میں 24گھنٹوں کے دوران دو نوجوانوں کی موت واقع ہونے سے علاقے میں شدید غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ایک نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے اچانک فوت ہوا جبکہ دوسرا پھیپھڑوں کے مہلک مرض میں مبتلاء ہونے کے چند دنوں بعد ہی جمعرات کی صبح انتقال کرگیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پائین شہر کے رعناواری علاقے میں محض 24گھنٹوں میں دو نوجوانوں کی اچانک موت واقع ہوئی جس کے نتیجے میں پورے علاقے میں غم واندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ 22سالہ عبید اشرف ولد محمد اشرف خان ساکن رعناواری نزیک مسجد حمزہؓ (وی بی کالج)گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش ہوا اگرچہ مذکورہ لڑکے کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔عبید کا والد محمد اشرف خان ٹی وی آرٹسٹ اور بروڈکاسٹر ہیں ۔ اس واقع کے محض کچھ گھنٹوں بعد ہی جمعرات کی صبح ایک اور نوجوان دانش احمدچوپان ولد غلام محمد چوپان ساکن چوپان محلہ جوگی لنکر رعناواری جس کی عمر قریب 20برس بتائی جاتی ہے فوت ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ دانش کچھ دنوں پہلے پھیپڑوں کے مہلک مرض میں مبتلاء ہوا تھا جس کے بعد ہسپتال میں چند دنوں تک زیر علاج رہنے کے بعد آج انتقال کرگیا ۔علاقے میں دو نوجوانوں کی موت کے سبب علاقہ میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی جبکہ دونوں نوجوانوں کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہیں اپنے آبائی علاقوں میں پُرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا ۔

Comments are closed.