نٹی پورہ سرینگر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان پُر اسرار طور پر لاپتہ
افراد خانہ نے آشک باز آنکھوں سے گھر واپس لوٹ آنے کی اپیل کی
سرینگر/16دسمبر: سرینگر کے نٹی پورہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان پُر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے جس کے بعد والدین نے دونوں کو گھر واپس لوٹ آنے کی اپیل کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق نٹی پورہ سرینگر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ ہے اور افرا د خانہ میں خوف و ہراس کی لہر ہے کہ کئی دنوں نے عسکری صفوں میںشمولیت تو نہیں کی ہے ۔ افراد خانہ کے مطابق عرفان احمد صوفی ولد نظیر احمد صوفی اور بلال احمد بٹ ولد منظور احمد بٹ ساکنان نٹی پورہ سرینگر 14دسمبر سے گھروں سے لاپتہ ہے اور ابھی تک ان کا کہیں سے کوئی اتہ پتہ حاصل نہیںہو رہا ہے ۔ بلال کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ حالیہ میں رشتہ میںبند ھ گیا ہے اور دکان چلاتا ہے جبکہ دوسرا عرفان احمد پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے ۔ دونوں نوجوانوں کے افراد خانہ کے مطابق دونوں نوجوان 14دسمبر کے بعد دو پہر گھروں سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئیں اور کافی تلاش کرنے کے بعد جب ان کا کہیںسے کوئی پتہ نہیں ملا تو انہوں نے پولیس اسٹیشن چھانہ پورہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔ افراد خانہ نے دونوں نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جہاں کہیں بھی ہے واپس گھروں کو لوٹ آئیں۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔
Comments are closed.