سرینگر/16دسمبر: جموں کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ سے قبل ہی راجوری جموں میں نیشنل کانفرنس کی خاتون ڈی سی سی امید وار حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گئیں ۔ ادھر پارٹی امید وار کے انتقال پر عمر عبد اللہ اور دیگر لیڈران نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق راجوری کے پڈر گائوں سے تعلق رکھنے والی نیشنل کانفرنس کی خاتون ڈی ڈی سی امید وار بدھ کو اچانک حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گئی ۔ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دریندر سنگھ رینا نے اپنی ایک ٹویٹ میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ’’یہ خبر انتہائی دکھ کے ساتھ دی جاتی ہے کہ ہمارے پڈر حلقہ کی ڈی ڈی سی امید وار شرمتی بابی دیو حرکت قلب بند ہونے سے موت کی آغوش میں چلی گئی ‘‘ ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مرحومہ کا انتقال پارٹی کیلئے ایک بڑا نقصان ہے ۔ ادھر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بھی مرحومہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.