سرینگر/16دسمبر:/ جموں کشمیر میں جاری ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے بیچ راجوری کے مضافاتی علاقہ درج کوترانکامیں گزشتہ شام اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم مسلح افراد نے جموں کشمیر اپنی پارٹی کے کارکن پر نزدیک سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ حملے کے بعد اگرچہ پورے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میں لایا گیا تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق راجوری کے درج کوترانکا گائوں میں منگل کی شام دیر گئے نا معلوم مسلح افراد نمودار ہوئی جنہوں نے جموں کشمیر اپنی پارٹی سے وابستہ کارکن رنجیت سنگھ ولد پریم سنگھ پر اس کے گھر کے باہر گولیاں چلائی ۔ ذرائع کے مطابق گولیاں چلنے سے مذکورہ شہری شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کو زخمی حالت میںعلاج و معالجہ کیلئے سی ایچ سی کنڈی پہنچا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکو مزید علاج و معالجہ کیلئے گورئمنٹ میڈیکل کالج راجوری ریفر کیا ۔ ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شخص کی حالت اسپتال میں مستحکم بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ ادھر واقعہ کی خبر پھیلتے ہی فوج و فورسز کی اضافی نفری علاقے میںپہنچ گئی جنہوں نے پورے علاقے کا محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی عمل میں لائی تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.