چین ہو یا پاکستان ، کشمیر ہو یا بنگلہ دیش ہماری فوج نے بہادردی دکھائی / امیت شاہ
ملک کی سالمیت اور سیکورٹی پر کوئی بھی سمجھوتہ نہ کیا ہے اور نہ کبھی کیا جا سکتا ہے
سرینگر/16دسمبر: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے وجے دیوس کے موقعے پر 1971میں ہندوپاک جنگ میں مارے گئے فوجیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج نے جس بہادر سے پاکستان پر فتح حاصل کی تھی اس دن دنیا میں تاریخ رقم ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ چین ہویا پاکستان ہماری فوج نے کبھی پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لیا ہے ۔ اس دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے پیغام میں ہندوستانی فوج کے ان جوانوںکو خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے اس جنگ میں اپنی جانیں گنوادیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سنہ 1971 کی جنگ میں پاکستان پر تاریخی فتح کی یاد میں منائے جارہے ’ وجے دیوس ‘ کے موقع پر فوج کی بہادری کو سلام پش کیا۔سنگھ نے بدھ کے روز اپنے پیغام میں کہا ’’ آج وجے دیوس کے موقع پر میں ہندوستانی فوج کی ہمت وجرات کی روایت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ میں یاد کرتا ہوں ان بہادر فوجیوں کی بہادری کو جنہوں نے 1971 کی جنگ میں بہادری کی ایک نئے کہانی لکھی۔ ان کی بہادر اور قربانی تمام ہندوستانیوں کے لئے تحریک کا سرچشمہ ہے۔ یہ ملک انہیں ہمیشہ یاد رکھے گا‘‘۔سنگھ نے کہا کہ چاہئے چین ہو یا پاکستان ہمارے فوجی جوانوںنے کبھی بھی پیچھے ہٹنے کوترجیح نہیں دی ۔ وزیر دفاع نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کشمیر میں بھی آج تک جن جوانوں نے ملک کیلئے قربانیاں پیش کیں ہیں ان پر ساری قوم کوفخر ہے ۔ اس دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے نے کہا ’’1971 میں آج ہی کے دن ہندوستانی فوج نے اپنی ہمت و جرات کے ساتھ انسانی آزادی کے عالمی اقدار کا تحفظ کرتے ساتھ دنیا کے نقشے پر ایک تاریخی بدلاؤ کیا۔ تاریخ میں سنہری حروف کے ساتھ لکھی یہ بہادی کی کہانی ہر ہندوستانی کو فخر کا احساس دلاتی رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہماری فوج نے ہر وقت اور ہر محاذ پر بہادری کی مثال پیش کی ۔
Comments are closed.