سرینگر/15دسمبر: بڈگام کے ایک گائوں میں اُس وقت ایک کنبہ کے افراد خانہ بال بال بچ گئے جب رہائشی مکان میں ایک تیندوا گھس گیا ۔ تاہم افراد خانہ کو مقامی لوگوںنے مکان سے محفوظ باہر نکالا ۔ اس دوران متعلقہ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی جنہوں نے تیندوے کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے پیموس نامی گائوں میں منگل کے روز اُس وقت بھگدڑ مچ گئی اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا جب علاقے میں ایک تیندوا نمودار ہوا ۔ اس دوران مقامی لوگوںنے تیندوں کو بھگانے کیلئے شورو غل مچایا تو اس دوران تیندوے نے ایک رہائشی مکان میں پناہ لی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منگل کے روز پیموس گاؤں میں ایک تیندوے کو دیکھا گیا اور مقامی افراد نے فوری طور پر وائلڈ لائف ٹیم کو طلب کیا تاہم جب وائلڈ لائف کے اہلکار وقت پر پہنچنے میں ناکام رہے تو مقامی لوگوں نے اسے پکڑنے کی کوششیں کرنا شروع کیں جس کے دوران قریبی رہائشی مکان میں گھس گیا۔ مقامی لوگوںکے مطابق تیندوے مکان کے اندر ہی تھا اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم وہا ں پر پہنچ گئی جنہوںنے تیندوے کو قابل کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ رہائشی مکان میں رہائش پذیر مکینوں کو مقامی لوگوںنے بحاظت باہر نکالا۔ ادھر ، وائلڈ لائف انچارج سہیل احمد قاضی نے بتایا کہ ایک ٹیم گاؤںکی طرف بھیج دی گئی ہے جو جلدی ہی تیندو ے کو قابل کرنے کیلئے کارروائی کرگے گی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.