بی ایڈ امتحان سے قبل ہی پرچے کے سوالات پہلے ہی تقسیم ؛ کشمیر یونیورسٹی نے عین موقعہ پر امتحان ملتوی کر دیا ، طلبہ گھروںکو واپس لوٹنے پر مجبور

سرینگر/14دسمبر/سی این آئی// کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے لئے جا رہے بی ایڈ امتحان کے آج کے پرچے کے سوالات پہلے ہی تقسیم ہونے کی شکایات موصول ہونے کے بعد یونیورسٹی نے امتحان سے کچھ ہی منٹوں قبل پرچے کو ملتوی کردیا اور سینکڑوں کی تعداد میں امید واروں کو بنا امتحان میں شامل ہوئے گھروںکو واپس لوٹنا پڑا ۔ سی این آئی کے مطابق بی ایڈ امتحان میں شامل ہو رہے سینکڑوں طلبہ کو سوموار کے روز امتحانی مراکز سے واپس گھروں کو لوٹنا پڑا جبکہ کشمیر یونیورسٹی نے عین موقعہ پر بی ایڈ امتحان کے آج کے پرچے کو ملتوی کر دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ آج کے بی ایڈ امتحانی پرچے سے متعلق یہ شکایات موصول ہوئی ہے کہ امتحانی پرچہ پہلے ہی تقسیم ہو چکا ہے جس کے بعد یونیورسٹی حکام نے ان شکایات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے پرچے کو ملتوی کردیا ۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق آج بی ایڈ کیلئے جو پرچہ لیا جانے والا تھا اْس کے بارے میں گیس پیپر (اندازی پرچہ) کی تقسیم کی شکایات آئی تھیں اس لئے مذکورہ پرچے کے امتحان کو ملتوی کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز سے آج کے سوالی پرچے کو واپس لایا گیا ہے اور ملتوی شدہ پرچے کے امتحان کے بارے میںعنقریب نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، ادھر اچانک امتحانی پرچہ ملتوی ہونے پر امید واروں میں کافی غم و غصہ تھا کیونکہ وہ پہلے ہی امتحانی مراکز تک پہنچ چکے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی کی غفلت شعاری کا نتیجہ ہے کیو نکہ کس طرح سے ایسا معاملہ پیش آیا اور امتحانی پرچے امتحان شروع ہونے سے قبل ہی تقسیم ہو گیا ۔

Comments are closed.