سرینگر/12دسمبر: اپنی نوعیت کے پہلے معاملے میں شوپیاںمیں جنگجو مخالف آپریشن میں شامل ایک فوجی اہلکار اُس وقت ہلاک ہوا جب اُسے محاصرہ کے دوران دل کا دورہ پڑا اگرچہ فوجی اہلکار کو فور ی طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا۔ ادھر راجوری میں لائن آف کنٹرول پر ایک فوجی اہلکار پیر پھسل کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں اس کی موقعے پر ہی ہلاک ہوا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں دوران محاصرہ ایک فوجی اہلکار کو دل کادورہ پڑا جس کے نتیجے میں وہ ازجان ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ چترگام زینہ پورہ شوپیاں میں جنگجو مخالف آپریشن میں شامل ایک فوجی اہلکار عبدالمجید ساکن ویر باغ بجبہاڑہ محاصرہ کے دوران دل میں اچانک شدید درد پیدا ہوا جس دوران وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں زمین پر گرپڑا ۔ اس دوران فوجی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ مذکورہ فوجی اہلکار 162بٹالین ٹیری ٹوریل آرمی کے ساتھ وابستہ تھا اور اس وقت زینہ پورہ میں 1آر میں تعینات تھا۔دریں اثناء راجوری میں لائن آف کنٹرول پر ایک فوجی اہلکار پیر پھسل کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں اس کی موقعے پر ہی ہلاک ہوا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک فوجی اہلکار لائنس نائک جو کہ کالالہ پوسٹ پر تعینات تھا آج پوسٹ پر ڈیوٹی کے دوران پیر پھسل کر گہری کھائی میں جاگر ا جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار کی موت واقع ہوئی ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.