26جنوری کی تقریبات کو بلا خلل منعقد کرنے کیلئے حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے

جموں اور سرینگر میں منعقدہ بڑی تقاریب پر ڈرون کیمروں کے ذریعے نظر گزر رکھی جائے گی

سرینگر/12دسمبر: جموں اور سرینگر میں 26جنوری کی تقاریب پر ڈرون کیمروں سے نظر رکھی جائے گی جبکہ تقاریب میں جنگجوئوں کی جانب سے ممکنہ طور پر رخنہ ڈالنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے حفاظت کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ سرینگر میںگزشتہ ماہ جنگجوئوں کی جانب سے متعدد حملوں کے پیش نظر امسال تین دائرے والے سیکورٹی حصار کے بیچ سرینگر میں تقریب منعقد کی جارہی ہیں تاہم امسال کووڈ 19کے پیش نظر تقریبات کے دوران سماجی دوری کے ساتھ ساتھ ہیلتھ گائڈ لائنوں پر بھی مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق یوٹی جموں کشمیر کے سرمائی دارلخلافہ جموں اور گرمائی دارالخلافہ سرینگر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد 26جنوری کی دوسری تقریب منائی جارہی جس کیلئے حفاظت کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ اس دوران سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرینگر اور جموں میں منعقد کی جارہی تقاریب پر ڈرون کیمروں کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہے ۔ تقریب کو احسن طریقے سے منعقد کرانے کیلئے خصوصی دستوں کو تعینات کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ جنگجوئوں کی جانب سے 26جنوری کی تقریبات میں رخنہ ڈالنے کی ممکنہ کوششوں کاتوڑ کرنے کے حوالے سے بھی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے اور سرینگر میں منعقد ہونے والی تقاریب کو تین دائرے والے سیکورٹی حصار میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس دوران باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ سرینگرمیں گزشتہ ماہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کئے گئے متعدد حملوں کے پیش نظر امسال سرینگر اور جموں میںمنعقد ہونے والی تقاریب پر ڈرون کیمروں سے نظر رکھنے کے علاوہ اونچائی والی عمارتوں پر شارپ شوٹروں کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔اس دوران ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کووڈ19کے پیش نظر تقاریب کے دوران سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے گا اور ہیلتھ گائڈ لائنوں پر بھی مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں 26جنوری کے موقعے پر ترنگالہرایا جائے گا جس پر ضلع ترقیاتی کمشنر سلامی دیں گے۔

Comments are closed.