معطل شدہ پولیس ڈی ایس پی کیس کا معاملہ ؛ وحید لرحمان پرہ کی پولیس حراست میں 9روز کی توسیع

سرینگر/12دسمبر: قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کی ایک خصوصی عدالت نے پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کی پولیس حراست میںمزید 9دنوں کی توسیع کر دی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق این آئی اے نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میںانہوں نے معطل شدہ پولیس ڈی ایس پی دویندر سنگھ کے کیس میںگرفتار کئے گئے پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کی پولیس حراست میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں کی ایک خصوصی این آئی اے عدالت میں جج سنیت گپتا نے درخواست دائر کرنے کے بعد وحید الرحمان پرہ کی پولیس حراست میں مزید 9دنوں کی توسیع کر دی ہے ۔ خیال رہے کہ پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمان پر ہ کو پولیس ڈی ایس پی اور ان کے ہمراہ گرفتار کئے گئے حزب کمانڈر کے کیس میں این آئی اے نے نئی دلی پوچھ تاچھ کیلئے طلب کر لیا تھا اور دو دنوں تک پوچھ تاچھ کے بعد وحید الرحمان پرہ کو این آئی اے نے با ضابطہ طور پر حراست میںلیا ۔

Comments are closed.