پڑوسی ملک فرضی دستاویزات پھیلانے اور فیک نیوز کا پرچار کرنے میںمصروف ؛ یورپی تنظیم کی رپورٹ بے بنیاد ، پاکستان شدت پسندی کو ہوا دینے میںمصروف / وزرات خارجہ
سرینگر/12دسمبر/سی این آئی// پاکستان پر ایک مرتبہ پھر بھارت میں شدت پسندی کو ہوا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزارت خارجہ ترجمان نے یورپی تنظیم ای یو ڈس انفو لیب کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت نواز این جی اوز پھیلانے کے لیے ڈس انفارمیشن کی مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ پاکستان نے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس رپورٹ پر بھارت کے خلاف کارورائی کریں۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سری واستوا نے تمام رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’بحیثیت ایک ذمہ دار جمہوریت، بھارت ڈس انفارمیشن منصوبوں میں حصہ نہیں لیتا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس الزام کو مکمل طور پر رد کرتے ہوئے اشارہ کیا کہ درحقیقت پاکستان ‘ڈس انفارمیشن’ پھیلا رہا ہے۔ترجمان نے کہاکہ’’ اگر آپ ڈس انفارمیشن کو دیکھنا چاہتے ہیں، تو اس کی سب سے واضح مثال ہے ہمارا پڑوسی ملک جو فرضی دستاویزات پھیلاتا اور مسلسل فیک نیوز کا پرچار کرتا ہے۔’ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈس انفارمیشن پھیلانے میں وہ لوگ مصروف ہیں جنھوں نے ماضی میں ‘بین الاقوامی طور پر مطلوب شدت پسند بشمول اسامہ بن لادن کو پناہ دی، اور 2008 کے ممبئی حملوں میں اپنے ملوث ہونے کے ثبوت چھپانے کی کوشش کی۔خیال رہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے بھی جمعے کو پریس کانفرنس کی جس میں انھوں نے بھارت پر الزام لگایا کہ وہ طویل عرصے سے پاکستان کے خلاف ڈس انفارمیشن کی مہم چلانے میں مصروف ہے۔پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس پریس کانفرنس میں ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹ کا حوالہ دیا۔
Comments are closed.