سکیورٹی گارڈ کو انکی بہادری پر جے کے بینک چیئرمین کی طرف سے شاباش اور عزت افزائی

سرینگر/ 11 دسمبر: جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبرنے آج بینک کے کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر پرایک ATMگارڈ کو انکی بہادری پر کیش ایوارڈ اور شاباشی کی سند دیدی ۔ نظیر احمد راتھر نامی اس سکیورٹی گارڈ نے پکھر پورہ بڈگام میں قائم اے ٹی ایم کو چند شر پسند وں کی طرف سے لوٹنے کی کوشش کو اپنی بہادری سے ناکام بنا دیا۔ چند ڈکیٹوں نے 8اور9دسمبر کی درمیانی شب ATM بوتھ میں گھس کر اسے لوٹنے کی کوشش کی تھی اور حفاظت پر مامور مذکورہ گارڈ نے سخت بہادری دکھا کر اور اپنی مزاحمت سے انکی کوشش کو ناکام بنادیا اور اُن میں ایک کو پولیس کے حوالے بھی کردیا۔ مذکورہ سکیورٹی گارڈ کی ہوشیاری اور اپنی ڈیوٹی تن دہی سے انجام دینے پر بینک کے سر پرست نے انہیں شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے جان پر کھیل کر جموںکشمیر بینک کی جائداد کو بچایا اور وہ حوصلہ افزائی اور ہماری شاباشی کے مستحق ہیں۔ بہادر گارڈ کو انعام و اکرام سے نوازنے کے موقع پر چیئرمین کے ہمراہ ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ غلام نبی تیلی اور زونل ہیڈکشمیر سینٹرل ٹو سید شجاعت حسین اندرابی بھی موجود تھے۔

Comments are closed.