آسام میں درباغ شوپیان کے لاپتہ نوجوان کی نعش؛ درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ، نوجوان کے آبائی علاقہ میں کہرام

سرینگر/11دسمبر: ضلع شوپیان کے درباغ علاقے میں جمعرات کی شام دیر گئے اس وقت کہرام مچ گیا جب علاقے میں یہ خبر پھیل گئی کہ مقامی نوجوان جو کچھ دنوں آسام میں لاپتہ ہو گیا تھا اس کی نعش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق درباغ شوپیان سے تعلق رکھنے والا نوجوان محمد آصف ڈار جو کچھ روز قبل اپنی ٹرک کے ساتھ آسام گیا تھاجہاں وہ لاپتہ ہو گیا ۔ کچھ دنوں تک لاپتہ ہونے کے بعد مذکورہ نوجوان کی نعش کو جمعرات کے روز آسام میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ اسی دوران جونہی نوجوان کے آبائی علاقے میں یہ پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گیا جبکہ والدین پر قیامت صغریٰ ٹوٹ پڑی ۔ جمعہ کی اعلیٰ صبح نعش کو ہوائی جہاز کے ذریعے سرینگر آئر پورٹ پر پہنچائی گئی جہاں سے ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد آخری رسومات کیلئے نعش لواحقین کو حوالہ کر دی گئی ۔ اسی دوران جونہی نوجوان کی نعش آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں قیامت کے مناظر دیکھنے کو ملے ۔ ادھر پولیس نے نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میںمزید جانکاری حاصل کرنے کیلئے کوشش کی جا رہی ہے اور ابھی تک اس بارے میں کچھ بھی واضح نہیںہو سکا ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی کچھ پتہ چلا گا تو اس کی تفصیلات فراہم کی جائے گی ۔

Comments are closed.