بڈگام میں ائریل فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون زخمی
سرینگر/11دسمبر/سی این آئی // بڈگام میں مکان کی چھت سے اچانک گولی آکر ایک خاتون کو جالگی جس کے نتیجے میں اپنے گھریلو کام میں مصروف خاتون زخمی ہوئی ۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا ۔ اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ ائر فورس کے فائرنگ رینج سے ہوا میں کئی گولیاں مکانوں کی چھتوں پر گری جس کے نتیجے میں ایک گولی مذکورہ خاتون کو لگی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میںجمعہ کو مکانوں کی چھتوں پر اچانگ کئی گولیاں گرآئیں جس کے نتیجے میں ایک گولی ٹین کے چھت سے آکر ایک خاتون فاطمہ اہلیہ غلام رسول راتھر کے ٹانگ میں پیوست ہوئی جس کے بعد خاتون کو فوری طور پر بڈگام ہسپتال پہنچایا گیا ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس واقعے کے خلاف مقامی لوگوںنے سخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ اس دوران اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس کے متعلقہ سینئر آفیسر نے کہا کہ ہمیں اس سلسلے میں رپورٹ موصول ہوئی جس کے بعد ایس ایچ او بڈگام کے قیادت میں ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچی اورزخمی خاتون کو ہسپتال پہنچایا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ائر فورس کے فائرنگ رینج سے کئی گولیاں علاقے میں مکانوں کی چھتوںپر گرآئیں ہیں جبکہ ایک گولی سے مذکورہ خاتون زخمی ہوئی ۔
Comments are closed.