نور باغ سرینگر میں سی آر پی ایف بینکر کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

گرینیڈ نشانہ چوک کر سڑک پر پھٹ گیا ، آہنی ریزوں سے آورہ کتا ہلاک

سرینگر/11دسمبر: شہر سرینگر کے نور باغ علاقے میں جمعہ کی اعلیٰ صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم مسلح افراد نے سی آر پی ایف بینکر کو نشانہ بنانے کے غرض سے ہتھ گولہ داغا جو نشانہ چونک کر سڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ گرینیڈ حملے میں اگر چہ کوئی نقصان نہیںہوا تاہم آہنی ریزوں کے نتیجے میں ایک آوارہ کتا ہلاک ہو گیا ۔ حملے کے فورا بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے میں تلاشی کارورائی عمل میںلائی تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق نا معلوم افراد نے نور باغ سرینگر میں قائم سی آر پی ایف بینکر کو نشانہ بنانے کے غرض سے گرینیڈ پھینکا تاہم وہ نشانہ چونک کر سڑک پر پھٹ گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی اعلیٰ صبح قریب 6بجکر 30منٹ پر عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کے 161 بٹالین کے بینکر پر دستی بم سے حملہ کیا۔جو نشانہ چوک کر سڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ پولیس کے مطابق جنگجوئوں نے سی آر پی ایف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے ۔انہوں نے بتایا کہ حملے میں اگرچہ سیکورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم گرینیڈ کی آہنی ریزوں کے نتیجے میں راہ چلتے ایک آورہ کتا شدید زخمی ہو گیا جس کے بعد وہ موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ حملے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے وہاں تلاشی آپریشن عمل میں لایا تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔

Comments are closed.