سرحدوں پر ہند پاک کشیدگی میں پھر اضافہ ، آر پار آتشی گولہ باری اور شلنگ

آر پارگولہ باری میںپاکستان کے دو فوجی اہلکار لقمہ اجل، ایک خاتون زخمی ، کئی دھانچے بھی تباہ

سرینگر/10دسمبر/سی این آئی// ہند پاک کے مابین سرحدی کشیدگی جاری ہے اور اس وقت کشیدگی میں اضافہ ہوا جبکہ پونچھ اور راجوری میں ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین جمعرات کو دوسرے روز بھی آر پار شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں ایک خاتون زخمی ہوئی جبکہ بدھ کے روز بھارتی فوج کی فائرنگ میں دو پاکستانی رینجرس ازجان ہوئے تھے ۔ادھر سرحدی کشیدگی کے باعث سرحدی علاقوں میں لوگ خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرحدوں پر ہند پاک افواج کے مابین کشیدگی کا ماحول جاری ہے اور جمعرات کو پونچھ اور راجوری میں گزشتہ 24گھنٹوں سے وقفے وقفے سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں سرحدی آبادی میں ایک بار پھر خوف پھیل گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آر پار گولہ باری میں سماعت شکن دھماکوں کی آوازوں سے سرحدی آبادی سہم کے رہ گئی ۔ اس دوران بھارتی دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ اور جمعرات کو پاکستانی فوج نے بلا اشتعال گولہ باری کی جس کے جواب میں فوج نے بھی پاکستانی فوجی پکٹوں کو نشانہ بنایا جس میں تعدد پاکستانی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ۔ اس دوران پاکستان نے دو رینجرس کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ جبکہ پاکستانی پی آر ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی اورکھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ گولہ باری سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جب کہ شہری بھی محصورہوگئے۔جبکہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹرمیں سیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی تھی جس سے دو فوجی اہلکار ازجان ہوگئے تھے۔ادھر کنٹرول لائن پر دونوں ممالک کے مابین بڑھتی کشیدگی کے باعث سرحدی آبادی والے علاقوں میں لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ رہی ہے اور وہ زیر زمین تعمیر کئے گئے بینکروں میں پنا ہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

Comments are closed.