کپوارہ میں مسافر گاڑیوں میں اورلوڈنگ سے لوگ پریشان؛ گاڑیوں کے اوپر اور پیچھے مسافر لٹکتے ہوئے خطرات سے دوچار

سرینگر/09دسمبر: کپوارہ میںگاڑیوں میں حد سے زیادہ اورلوڈنگ کے نتیجے میں لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہوا جبکہ متعلقہ محکمہ کی خاموشی سے خود غرض ٹرانسپورٹروں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں اور وہ گاڑیوں میں مسافروں کو جانوروں کی طرح لا د رہے ہیں ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے مختلف علاقوں کی طرف آنے جانے والی مسافر گاڑیوں میں اورلوڈنگ کی جانب سے لوگوں کو شدید پریشانیو ں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گاڑیوں میں سوار خواتین و ضعیف العمر افراد کو اورلوڈنگ کی وجہ سے مشکلات درپیش آئی ۔ اس دوران نمائندے نے بتایا کہ محکمہ ٹریفک کی جانب سے غفلت شعاری کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں جس کی وجہ سے وہ گاڑیوں میں مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونک رہے ہیں ۔ جبکہ بے ہنگم اورلوڈنگ سے سڑک حادثات رونماء ہونے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے ۔ مسافر گاڑیوں کے اندر اور باہر مسافرو آویزا رہتے ہیں ۔ضلع کپوارہ کے مختلف علاقوں سے مین ماریکٹ کپوارہ کی طرف عید کے پیش نظر لوگوں کی بڑی تعداد نے رُخ کیاجس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے خود غرض ٹرانسپورٹروں نے مسافروں کو گاڑیوں میں جانوروں کی طرح ہانکا ۔مسافرگاڑیوںکی چھتوں اور گاڑیوں کی سیڑھیوں پر باہر کی اور لیٹکتے دیکھے گئے جو ان کے زندگی کیلئے شدید خطرہ ہے ۔ ادھر گاڑیوں میں اور لوڈنگ پر قابو پانے کیلئے محکمہ ٹریفک بُری طرح سے ناکام دکھائی دے رہا ہے ۔ تاہم ڈی ایس پی نارتھ سرکل رشید یونس کا کہنا ہے محکمہ کے اہلکار ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے میں مصروف عمل ہیں ۔

Comments are closed.