کشمیری مسلم خاتون پہلی پائلٹ ؛اب فضامیں اُڑان بھرنے کیلئے بالکل تیار
سرینگر/09دسمبر: شہر خاص سے تعلق رکھنے والی کشمیری لڑکی ارم یو این میں تربیت مکمل ہونے کے بعد اب ’’گو ائر اور انڈی گو ‘‘کے ہوائی جہازوں کی پرواز اُڑانے کیلئے تیار ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے مختلف شعبہ جات میں اپنا لوہا منوایا ہے اور ہر فیلڈ میں یہاں کی لڑکیاں اور خواتین بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے آزادیِ نسواں کا بھر پور فائدہ اُٹھایا ہے اور دنیا کو دکھادیا ہے کہ کشمیری خواتین جہاں پر گھریلو معاملات بخوبی نبھاتی ہیں وہیں پر زندگی سے جڑے شعبہ جات میں بھی اپنا نام کمانا جاتی ہے ۔ صحافت کا شعبہ ہو، امن و قانون کا شعبہ، شعبہ طب ہو یا آسمانوں کی اُنچائی میں ہوائی جہازوں کو اُڑانے کی بات ہو یہاں کی خواتین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہی باہمت اور حوصلہ مند خواتین میں ایک اور خاتون شامل ہے ۔ 30سالہ ارم حبیب جو کہ پائین شہر سے تعلق رکھتی ہے نے یونائیٹیڈ سٹیٹس میں 2016کو فضائی تربیت مکمل کرلی ہے اور اب وہ قومی ہوائی سروس ’’گو ائر اور انڈی گو کے ساتھ وابستہ ہے جہاں پر اب وہ پروزیں اُڑانے کیلئے باالکل تیار ہیں۔
Comments are closed.