ایچ ایم ٹی حملے میں استعمال کی گئی گاڑی ؛ پولیس نے مصطفی آباد سے بر آمد کر لی ، تحقیقات جاری
سرینگر/09دسمبر: جموں کشمیر اور فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایچ ایم ٹی سرینگر حملے میں استعمال کی گئی گاڑی کو بر آمد کر لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بدھ کو ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ایچ ایم ٹی مصطفی آباد میں تلاشی آپریشن عمل میںلایا جس دوران علاقے سے ماروتی کار زیر نمبر (JK04A-6535)بر آمد کر لی گئی ۔ پولیس کے مطابق یہ وہی ماروتی کار ہے جو 26نومبر کو ایک شہری سے چھین لی گئی تھی اور بعد میں ایچ ایم ٹی سرینگر میںہوئے حملے میں استعمال کر لی گئی ۔ ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ ماروتی کار بر آمد ہونے کے بعد علاقے میں تلاشی کارورائیاں بھی عمل میںلائی گئی ۔ خیال رہے کہ ایچ ایم ٹی سرینگر میں مسلح جنگجوئوں نے فوج کی پارٹی پر حملہ کیا تھا جس دوران دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے ۔
Comments are closed.