پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی دوسرے روز بھی خانہ نظر بند ، باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی

کہا کشمیر میں بی جے پی لیڈران کو الیکشن مہم چلانے کی اجازت ہے تو انہیں کیوں نہیں ؟

سرینگر/09دسمبر: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی خانہ نظر بند رکھا گیا اور انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ خانہ نظر بند ی پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کشمیر میں بی جے پی لیڈران کو الیکشن مہم چلانے کی اجازت ہے تو انہیں کیوں نہیں ؟ ۔ سی این آئی کے مطابق بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو خانہ نظر بند رکھا گیا اور انہیں گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیںدی گئی ۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے سماجی وئب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ایک مرتبہ پھر مجھے گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے اور باہر جانے کی اجازت نہیںدی جا رہی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ یہ بہت زیادہ جمہوریت ہے ۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ اگر بی جے پی لیڈران کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے تو ہمیں کیوں نہیں ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اگر سیکورٹی وجوہات کی بنا پر میرے نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی گئی ہئے اور مجھے الیکشن ختم ہونے تک انتظار کرنے کو کہا گیا ہے تو کس طرح سے بی جے پی لیڈران بنا کسی روک کے کشمیر میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

Comments are closed.