سرینگر/09دسمبر/سی این آئی// جنوبی ضلع پلوامہ کے ٹکن بٹہ پورہ علاقے میں مسلح تصادم آرائی کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع میں ایک مرتبہ پھر اچانک موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔ جس کے نتیجے میں صارفین میں غم و غصہ کی لہر پا ئی گئی ۔اگرچہ پلوامہ جھڑپ کے ساتھ ہی ضلع میں موبائیل انٹر نیٹ بند کر دی گئی تھی تاہم بعد میں جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع میں انٹر نیٹ بند کر دیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے ٹکن علاقے میں بدھ کی اعلیٰ صبح مسلح تصادم آرائی کے ساتھ ہی جنوبی ضلع پلوامہ میں انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔ تاہم بعد میںجنوبی کشمیر کے تمام اضلاع جن میں شوپیان ، اننت ناگ اور کولگام بھی شامل ہے میں انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صارفین نے اس عمل کو صارفین کے ساتھ مذاق کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا کہ انہیں حیرانگی ہوئی ہے کہ کیوں کر انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہے ۔ جنوبی کشمیر کے تمام اضلا ع میں بدھ کی صبح سے ہی موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی جس کے نتیجے میں صارفین نے دن بھر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس ضمن میں صارفین نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وادی کے دوسرے اضلاع میں انٹرنیٹ سروس حسب معمول چالو رہی تاہم جنوبی کشمیر کے ساتھ ہی اس طرح کا استحصالی اور تعصب کا سلوک روا جارکھا ہے ۔ادھر حکام کا کہنا تھا کہ جنوبی کشمیر میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات سیکورٹی وجوہا ت کی بنا پر معطل کر دی گئی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.