پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی پھر گھر میں نظر بند ،بڈگام جانے سے روک دیا گیا
کہا حزب اختلاف کی آوازوں کو دبانے کیلئے غیر قانونی حراست حکومت ہند کا محبوب طریقہ بن گیا ہے
سرینگر/08دسمبر/سی این آئی// پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند رکھ کر بڈگام جانے سے روک دیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا ایک ویڈ یو بھی وائرل ہو گیا ہے جس میں محبوبہ مفتی ایک کہتے ہوئے دیکھی جا سکتی کہ انہیںبڈگام ان کنبوں جن کو بے گھر کیا ہے سے اظہار ہمدردی کیلئے جانا تھا تاہم انہیں گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو منگل کے روز ایک مرتبہ پھر گھر میں نظر بند کر دیا گیا اور انہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی پی کے مطابق محبوبہ مفتی ضلع بڈگام کا دورہ کرنے والی تھی تاہم ان کو انتظامیہ نے گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔پی ڈی پی کے ترجمان سہیل بخاری نے بتایا کہ محبوبہ مفتی کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ وہ یوسمرگ جاکر گجر طبقہ سے وابستہ افراد سے ملاقات کر کے ان کی مشکلات سے واقفیت حاصل کرنا تھی۔اسی دوران پی ڈی پی صدر پھر سے نظر بنداس حوالے سے محبوبہ مفتی کی کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گھر سے باہر اانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تاہم ان کے گیٹ پر تالا لگا ہوا ہے۔ویڈیو میں انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ‘میڈیا کے ساتھ بھی بات کرنے نہیں دی جاتی۔’اہلکار کہتے ہیں کہ پہلے اوپر (افسران) سے پوچھیں گے پھر بات کرنے دیں گے، بعد میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دیا جس میں وہ یہ کہتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے کہ انہیں بڈگام جانا تھا تاہم ان کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محبوبہ مفتی کہہ رہی ہے کہ ’’حزب اختلاف کی آوازوں کو دبانے کیلئے غیر قانونی حراست حکومت ہند کا محبوب طریقہ بن گیا ہے۔مجھے ایک بار پھر حراست میں رکھا گیا ہے کیونکہ میں بڈگام جاکر اْن سینکڑوں گھرانوں سے ملنا چاہتی تھی جنہیں بے گھر کیا گیا ہے‘‘۔ساتھ ہی محبوبہ مفتی یہ بھی کہہ رہی ہے کہ اگر جموں کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے تو انہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی ہے ۔
Comments are closed.