سخت ترین سیکورٹی انتظامات اور شدید ٹھنڈ کے بیچ ڈی ڈی سی و بلدیاتی انتخا بات کا چوتھا مرحلہ اختتام

جموں کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی پولنگ مراکز پر بھاری بھیڑ دیکھنے کو ملی ،ووٹروں میں تھا جوش و خروش

انتخابات کے چوتھے مرحلے میں جموں کشمیر میں مجموعی طور پر قریب 45فیصد ی پولنگ ریکارڈ کی گئی

سرینگر /07دسمبر : شدید ٹھنڈ اور سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ جموںکشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل اور بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت سوموار کو ووٹ ڈالیں گئے ۔ سوموار کی صبح سے ہی کہیںپولنگ مراکز پر لوگوں کی کافی بھیڑ دیکھنے کو ملی جنہوںنے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔اور مجموعی طور پر چوتھے مرحلے کیلئے 45فیصد سے زائد ووٹ پڑے ۔ ادھر حکام نے سوموار کو بتایا کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے چوتھے مرحلے میں جموں کشمیرکے اندر دن کے ایک بجے تک 41.94 فیصد ی ووٹنگ ہوئی ۔انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت جموں و کشمیر کے 34 انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے جن میں 249 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ان 34 حلقوں میں سے 17 انتخابی حلقے جموں میں ہیں جبکہ 17 کشمیر میں ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سخت ترین سیکورٹی انتظامات اور شدید ٹھنڈ کے چلتے ڈی ڈی سی انتخابات کیلئے جموں کشمیر میں سوموار کو چوتھے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالیں گے ۔جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) اور پنچایتی و بلدیاتی ضمنی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کا عمل صبح سات بجے سے شروع ہو کر دن کے دو بجے اختتام پذیر ہوگئی۔چوتھے مرحلے میں جموں و کشمیر کے 34 انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے جن میں 249 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ان 34 حلقوں میں سے 17 انتخابی حلقے جموں میں ہیں جبکہ 17 کشمیر میں ہیں۔وہیں اس مرحلے میں جموں میں 111 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جبکہ 138 امیدوار کشمیر سے ہیں۔انتظامیہ نے انتخابات کے آسان اور پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔ پولنگ مراکز کے اندر اور آس پاس سکیورٹی کے سخت بندوبست کیے گئے تھے۔ وہیں متعلقہ پولنگ عملے کو بھی پولنگ مراکز کی طرف ضروری سازوسامان کے ساتھ پہلے ہی روانہ کیا گیا تھا۔سوموار کی صبح سے ہی پولنگ بوتھوںپر لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملی ، پولنگ مراکز پر رائے دہند گان کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں ،جو شدید ٹھنڈ کے باوجود پولنگ مراکز پر رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔اننت ناگ ،پلوامہ ،شوپیان ،کولگام ،کپوارہ ،بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،گاندر بل ،بڈگام ،کٹھوعہ ،ریاسی ،رام بن ،کٹھوعہ ،سانبا ، جموں ،راجوری اور پونچھ اضلاع میں رائے دہی کے دوران کافی گہماگہمی دیکھنے کو ملی ۔انتخابی عمل کے احسن انعقاد کے لئے سیکورٹی کڑے انتظامات کئے گئے جبکہ حساس علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی ۔اس کے علاوہ کووڈ ۔19کے پیش نظر رائے دہندگان کی پولنگ مراکز پر تھرمل جانچ بھی کی گئی جبکہ پولنگ عملے نے بھی وبا سے محفوظ رہنے کے لئے خاص فیس ماسک ،شیلڈ اور دیگر چیزوں کا استعمال کیا ۔ ادھر حکام کے مطابق جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے چوتھے مرحلے میں سوموار کو دن کے ایک بجے تک 41.94 فیصد ی ووٹنگ ہوئی ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مطابق کشمیر صوبے میں کپواڑہ میں 28.77فیصد ، بانڈی پورہ میں 44.82 ، بارہمولہ میں 37.40 ، گاندربل میں 43.45، بڈگام میں 36.36، پلوامہ میں 5.66 ، شوپیان میں 1.76 ، کولگام میں 6.59 اور اننت ناگ 23.63فیصدی ووٹنگ جبکہ اسی طرح جموں صوبے میں کشتواڑ میں 59.29 ، ڈوڈہ 67.86 ،رام بن میں61.50، ریاسی میں 49.30، کٹھوعہ میں 54.23، سانبہ میں59.64 ، جموںمیں 62.71، راجوری میں 65.49اور پونچھ میں 59.15 فیصدی ووٹ دن کے ایک بجے تک ڈالے گئے۔ ادھر حکام کے مطابق چوتھے مرحلے میں ووٹنگ پُر امن طریقہ سے اختتام پذیر ہوئی۔ اسی دوران جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل چنائو کیلئے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے چلتے ایک مرتبہ پھر جنوبی کشمیر میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند رہی جبکہ ضلع گاندربل میں رفتار کم دی گئی ۔ جس کے نتیجے میں صارفین میں غم و غصہ کی لہر پا ئی گئی ۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں 51.7 فیصد، دوسرے مرحلے میں 48.62 اور تیسرے مرحلے میں 50.53 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.