یوروپی یونین سربراہ اور برطانوی وزیراعظم بریگزٹ مذاکرات جاری رکھنے پر متفق

ماسکو، 6 دسمبر (اسپوتنک) یوروپی یونین کے صدر ارسلا وان ڈیر لیئن اور برطانیہ کے وزیراعظإ بورس جانسن نے بریگزٹ مذاکرات جاری رکھنے اور پیر کو ایک اور میٹنگ کے لئے اتفاق ظاہر کیا ہے ۔برطانیہ کے وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ‘‘یوروپی یونین اور برطانیہ کے درمیان جاری مذاکرات کے سلسلے میں فون پر بات چیت ہوئی۔ ہم نے مختلف مسائل پر ہوئی پیش رفت کی ستائش کی، اگرچہ کچھ معاملوں پر اختلافات ہیں’’۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اختلافات کو دور کرنے کی سمت میں کوششوں کے تحت ہماری مذاکراتی ٹیم بروسیلز میں پیر کو ایک اور میٹنگ کرے گی۔

Comments are closed.