اجرت واگزار نہ ہونے پر محکمہ جنگلات کے کیجول ملازم نے خود کوزندہ جلانے کی کوشش کی
ڈی ایف او اننت ناگ اور رینج افسر پر جانبداری کابھی سنگین الزام عائدکیا
سرینگر/5دسمبر/ اے پی آئی/ جنوب کشمیرکے ویری ناگ رینج آفس میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاماحول پھیل گیاجب اجرتیں واگزار نہ ہونے پر کیجول لیبر نے خود پرمٹی کا تیل چھڑک کر اپنے آپ کوزندہ جلانے کی کوشش کی تاہم دھرنے پربیٹھے اس کے دوسرے ساتھیوں نے مداخلت کرکے اس سے جھلس جانے سے بچا لیا ۔مزکورہ ڈیلی ویجرنے ڈی ایف او رینج افسر پر سنگین نوعیت کے الزامات لگاتے ہوئے کہاکہ اس سے جان بوجھ کر نظراندز کرکے خود کشی کرنے پرمجبور کیاگیا ۔اے پی ا ٓئی کے مطابق جنوب کشمیرکے ویری ناگ رینج افس میں گزشتہ کئی دنوں سے محکمہ جنگلات میں کیجول لیبر نے اجرتیں واگزار کرنے کے لئے غیرمیعانہ عرصے کا ہڑتال شروع کردیااور کیجول لیبر مطالبہ کررہے ہے کہ ان کی اجرتیں جلد سے جلد واگزا رکی جائے تاکہ انہیں معاشی بند حالی سے نجات مل سکے۔ رینج افس میں اس وقت سنسنی خوف ودہشت کاعالم پھیل گیاجب ایک کیجول لیبر عاشق حسین نائیکوساکنہ بٹہ گنڈنے خود پرمٹی کاتیل چھڑک کرخود کوزندہ جلانے کی کوشش کی ۔مزکورہ کیجول لیبر کاماننا ہے کہ معاشی بدحالی کی وجہ سے وہ اپنی ضروتوں کوپورا کرنے میں سخت مشکلات کاسامناکررہے ہے اور ان کے کنبے کی مالی حالت انتہائی ابتر ہوچکی ہے مزکورہ کیجول لیبر نے الزام لگایاکہ ڈی ایف او اننت ناگ اور رینج افسر ویری ناک نے اگر چہ کئی ڈیلی ویجروں لیبروں کی چندماہ کی اجرتیں واگزا رکی تاہم ا سے نظراندا ز کیاجس کے نتیجے میں وہ خود کشی جیسا اقدام اٹھانے پرمجبور ہوا ۔ادجھرجموں وکشمیرمیں کئی سرکاری اداروں میں تعینات ڈیلی ویجر نیڈ بیس پرکا م کرنے والے آشا ورکرآنگن واڑی ورکر پی ایچ ای پی ڈی ڈی کے ڈیلی ویجر وں نے الزام لگا یا ہیں کہ ان کی اجرتیں واگزار کی نہیں کی جارہی ہے جسکے نتیجے میں ان کی مالی حالت سے سخت دشواریوں کاسامنا کررہئے ہیں ۔سرکار کی جانب سے اجرتین واگزار نہ کرنے اورعارضی ملازمین کومستقل نوکریاں فراہم کرنے کے ضمن میںنہ تو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور نہ ہی ایسے ملازمین کواجرتیں واگزار کرنے کیلئے کوئی وقت مقرر کیاجارہاہے جس کے نتیجے میں مختلف اداروں میں تعینا ت ایسے ملازمین نہ صرف سڑکو ںپرآنے کے لئے مجبور ہوجاتے ہے بلکہ اپنی زندگیوں کاخاتمہ کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھارہے ہیں ۔
Comments are closed.