ڈی ڈی سی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا شاخسانہ ؛ کریم آباد پلوامہ میں نا معلوم افراد نے مکانوں اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی

سرینگر/05دسمبر: جنوبی ضلع پلوامہ کے کریم آباد علاقے میں دوران شب نا معلوم افراد نے اان افراد جنہوں نے ڈی ڈی سی انتخاب میں ووٹ ڈالیں کے مکانوں اور دیگر املاک کی توڑ پھوڑ کی جبکہ گھاس کی گھچیاں بھی نظر آتش کی گئی ۔ ادھر پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے نا معلوم افراد کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی ہے ۔ سی این آئی کو معلوم ہوا ہے کہ کریم آباد پلوامہ میں جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی شب اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم افراد نے علاقے میںنمودار ہوکر کئی مکانوں کی کھڑکیاں توڑ ڈالی جبکہ گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ گھاس کو بھی نظر آتش کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ان افراد جنہوں نے ڈی ڈی سی الیکشن میں ووٹ ڈالیں ان ہی کے مکانوں اورگاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے جبکہ گھاس کی گھچیاں بھی نظر آتش کی گئی ۔ ادھر پولیس کے ایک سنیئرآفیسر نے بتایا کہ جن لوگوں نے بھی یہ کام انجام دیا ہے ان کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے ان افراد جنہوں نے توڑ پھوڑ کی ہے کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.