شدید سردی کی لہر کے بیچ تین لاکھ مہمان پرندے وارد کشمیر؛ وادی کے ویٹ لینڈس کی رونق دوبالا ، منتظمین مہمان پرندوں کی خاطرداری میں مصروف
سرینگر/04دسمبر: شدید سردی کی لہر کے بیچ دنیا کے مختلف حصوں سے تین لاکھ کے قریب مہان پرندے وارد کشمیر ہوئے ہیں اور مزید پرندوں کے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔مہمان پرندوں کی آمد سے کشمیر کے ویٹ لینڈس کی رونق دوبالا ہو گئی ہے جبکہ ویٹ لینڈس کے منتظمین مہمان پرندوں کی خاطر داری میں مصرو ف عمل ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی میں سردی کی لہر جاری ہے اور رات کے درجہ حرارت میں مزیدکمی ہو رہی ہے۔ پوری وادی سردی کی شدید لپیٹ میں آگئی ہے اور لوگوں نے کانگڑیوں اور گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع کردیا گیا ہے جبکہ کانگڑیاں اور کوئلہ خریدنے کے سلسلے میں لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں ادھر ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد بھی مختلف بازاروںمیں گرم ملبوسات خریدتے ہوئے دیکھے گئے۔سردی کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی تین لاکھ کے قریب مہمان پرندوں نے آبی پناہگاہوں کے اردگرد اپنا ڈیرہ ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے وادی کشمیر میں آبی پناہگاہوں ، دریائوں ، ندی نالوں کے آس پاس بڑی تعداد میں مہمان پرندے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویٹ لینڈ کے ایک سینئر آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اگر چہ جھاڑے کے موسم میں دستک دی ہے تاہم اس کے ساتھ ہی مختلف ملکوں سے مہمان پرندوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے محکمہ کی جانب سے جو اعداد وشمار جمع کئے گئے ہیں انکے مطابق تین لاکھ کے قریب پرندے اس وقت آبی پناہگاہوں ، ندی نالوں ، دریائوں کے اردگر دڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں اور مزید دو سے ڈھائی لاکھ پرندوں کے کشمیر وارد ہونے کا امکان ہے۔ ادھر مہمان پرندوں کی آمد کیساتھ ہی ویٹ لینڈس کی رونق دوبالا ہو گئی ہے جبکہ مہمان پرندوں کی خاطر داری میں ویٹ لینڈ کے ملازمین مصروف عمل ہے ۔
Comments are closed.