بائڈن نے ہندوستانی نژاد ڈاکٹر؛ کو سرجن جنرل کے بطورنامزد کیا

سرینگر/04دسمبر: نومنتخب امریکی صدرجوئے بائڈن نے ایک امریکی بھارت نژاد ڈاکٹر وویک مرتھے کو سرجن جنرل کے بطور نامزد کیا ہے ۔ڈاکٹر وویک جوئے بائڈن کے قریبی رہے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر نے ہندوستانی نژاد وویک مرتھے کو بطور جنرل سرجن نامز کیا ہے ۔ رپوٹس کے مطابق جوئے بائڈن کے کووڈ 19ایڈوائزر ڈاکٹر وویک مرتھے کو اگلے جنرل سرجن کے بطور چنا ہے ڈاکٹر وویک اس سے پہلے سابق امریکی صدر باراک اوباء کے دور میں بھی اس عہدے پر رہ چکے ہیں تاہم ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں اس کو اس عہدے سے ہٹایا گیاتھا ۔بتایا جاتا ہے کہ اس اقدام سے بائڈن انتظامیہ اور بھارت سرکار کے درمیان قربت آئے گی ۔

Comments are closed.