اخبارات ایک ہی بینر تلے یک زبان ، پریس کی آزادی ؛ کو دبانی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔نیوز پیپرس کارڈنیشن کمیٹی
سرینگر/03دسمبر/سی این آئی// سرینگر پریس کلب میں آج نیوز پیپرس کارڈنیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شامل انجمنوںنے سرکار پر الزام لگایا کہ سرکار جموں کشمیر میں باالخصوص وادی کشمیر میں اخبارات کو مختلف حربوںکے ذریعے دبانے کی کوشش کررہی ہے جس کا منظم طریقے سے مقابل کرکے ان کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر پریس کلب میں اخبارات کی انجمنوں کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں انجمنوں کے اتحاد کو نیوز پیپرس کارڈنیشن کمیٹی تشکیل دیا گیااس دوران اجلاس میں اخبارات انجمنوں نے سرکار پر الزام لگایا ہے کہ اخبارات کو مختلف حربوں کے زریعے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انجمنوںکا کہناہے کہ جموں کشمیر بالخصوص وادی کشمیر میں پریس کی آزادی چھینی جارہی ہے اور اس حربے کے خلاف انہوں نے ایک ہی پلیٹ فارم پر منظم طور پر جدوجہد کرنے کا عہد کیا ہے ۔ کارڈنیشن کمیٹی میں ہر کسی انجمن کے ایک ایک ممبر کو شامل کیا گیا ہے جن میں ایدیٹرس فیدریشن سے مظفر خان، ایڈیٹرس ایسوسی ایشن کے فیروز علی، جے کے میڈیا گلڈ کے امتیاز احمد بزاز، جے کے میڈیا ایسوسی ایشن کے ارشد میر، جے کے ایڈیٹرس فورم اورسٹیٹ پریس فورم کے ظہور گلزار، جے کے پریس ایسوسی ایشن کے جاوید شاہ اور جے اینڈ کے پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن جموں کے سرفراز شامل ہیں ۔ اجلاس میں بااتفاق رائے سے نیوز پیپرس کارڈنیشن کمیٹی کے چیرمین کے بطور رشید راہی کو چناگیا ۔ اجلاس میں شرکاء نے سرکار پر الزام لگایا کہ سرکار اخبارات کو دبانے کیلئے مختلف حربے اپنارہی ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جموں کشمیر میں میڈیا سے وابستہ افراد کو گزشتہ تیس دہائیوں مختلف زریعوں سے پریشان کیا گیا ہے جبکہ یہاں کے اخبارات نے ہمیشہ ہے ہی غیر جانبدارانہ طریقے سے کام کیا ہے اور لوگوں کو درپیش مسائل کو سرکار کی نوٹس میں لانے میں اہم رول اداکیا جبکہ مخدوش حالات کے باجود بھی اخبارات نے اپنے فرائض انجام دئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر جو اخبارات شائع ہورہے ہیں ان سے ہزاروں کی تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوان روزگار حاصل کررہے ہیں اور براہ راست اپنے اہل و عیال کو دو وقت کی روٹی اس کے ذریعے کماتے ہیں اگر اخباری اداروں کے کام کاج میں رُکاوٹ ڈالی جاتی ہے تو یہ براہ راست ہزاروں افراد کی روزی روٹی کو متاثر کرنے کے مترادف ہے ۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اخبارات کی انجمنیں ایک جٹ ہوکر ایسے حربوں کا مقابل کریں گی ۔ اس دوران کہا گیا کہ کارڈنیشن کمیٹی کی جانب سے جلد ہی یوٹی انتظامیہ کے ساتھ بات کی جائے گی اور ان کو اخبارات کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرکے ان مشکلات کے ازالہ کیلئے اقدامات اُٹھانے پر زور دیا جائے گا۔
Comments are closed.