چین کی جانب سے سمندری سرحد پر کوئی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ہندوستانی بحریہ بھر پور جوابی کارروائی کرنے کیلئے باالکل تیار/ ایڈمرل کرمبیر
سرینگر/03دسمبر: ہندچین سرحدی کشیدگی کے بیچ ہندوستانی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک کو چین کی جانب سے دوہرے چلینج کا سامنا ہے تاہم ہندوستانی بحریہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی اہل ہے ۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے کہا ‘ ہمارے سامنے کووڈ-19 اور چین کے ایل اے سی بدلنے کی کوششوں کا دوہرا چیلنج ہے۔ بحریہ ان چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا اگر چین کی طرف سے کوئی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہمارے پاس حالات سے نمٹنے کے لئے ایس او پی تیار ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایدمرل کرمبیر نے جمعرات کو بتایا کہ ہندوستان کو چین کی جانب سے دوہرے چلینج کا سامنا ہے ایک تو کووڈ دوسرا سرحدی معاملات تاہم اگر چین ہندوستانی سمندری حدود میں کوئی بھی خلاف ورزی کی کوشش کرنے کا مرتکب ہوگا تو اس کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت ہم رکھتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سرحد پر جاری ہندستان اور چین کے درمیان کشیدگی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ اسی بیچ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھنے چین کو منھ توڑ جواب دینے کی بات کہی ہے۔ ایک پروگرام کے دوران کرمبیر سنگھ نے فوج کے کئی منصوبوں اور سرحد پر جاری صورت حال پر بات کی۔ خاص بات ہے کہ کچھ دنوں پہلے آئی امریکی کمیشن کی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ گلوان میں ہوئی افواج کے درمیان جھڑپ میں چین کا ہاتھ تھا۔ اس جھڑپ میں 20 ہندستانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے کہا ‘ ہمارے سامنے کووڈ-19 اور چین کے ایل اے سی بدلنے کی کوششوں کا دوہرا چیلنج ہے۔ بحریہ ان چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا اگر چین کی طرف سے کوئی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہمارے پاس حالات سے نمٹنے کے لئے ایس او پی تیار ہے’۔ اس کے علاوہ کرمبیر سنگھ نے سرحد پر جاری کشیدگی کے درمیان تیاریوں کو لے کر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Comments are closed.