اْدھمپور میں تازہ شادی شدہ جوڑا شادی اور کھٹوعہ میں دلہا پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے پہنچا
سرنکوٹ میں 135سالہ اور کپواڑہ میں 105 سالہ بزرگ نے ووٹ ڈالا
سرینگر/یکم دسمبر: جموں کشمیر میںضلع ترقیاتی کونسل اور بلدیاتی چنائو کیلئے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے بیچ جموں کے اْدھمپور میں ایک تازہ شادی شدہ جوڑا شادی کے لباس میں ہی پولنگ بوتھ پر پہنچا اور ووٹ ڈالاجبکہ کھٹوعہ میں دلہا باراتیوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کیلئے آیا ۔ اسی دوران سرنکوٹ میں 135سالہ شہری جبکہ کپوارہ میں بھی سردی کے باوجود 105 سالہ بزرگ نے پولنگ بوتھ پر پہنچ کر اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں ڈی ڈی سی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے منگل کو دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ہوئی جس دوران کئی اہم دلچسپ واقعات بھی دیکھنے کو ملیں جن میں سے ایک کہ جموں کے ضلع اْدھمپور کے پنچھاری علاقے میں ایک تازہ شادی شدہ جوڑا شادی کے لباس میں ہی پولنگ بوتھ پر پہنچا اور ووٹ ڈالا۔ اس کے علاوہ کھٹوعہ کے منڈی علاقہ میں بھی سہل بدوال نامی نوجوان نے دلہے کے لباس میں باراتیوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر پہنچ کر ووٹ ڈالا ، ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے اپنے ٹویٹر پر اس کی تصویر شیئر کرکے لکھا ’’ ساحل اپنے شادی کے دن ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پر پہنچ گیا ‘‘ ْ۔ اس کے علاوہ سخت ترین سردی کے باوجود ضلع کپواڑہ میں 105 سالہ بزرگ جبکہ سرنکوٹ کے دور افتادہ گاؤں ہلجارہ میں 135 سالہ شخص نے ووٹ ڈالا ۔ یہ بات قابل امر ہے کہ جموں کشمیر میں منگل کو ڈی ڈی سی انتخابات کیلئے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹ ڈالیں گے اور دوسرے مرحلے میں پولنگ بوتھوں پر کافی گہما گہمی دیکھنے کو ملی ۔
Comments are closed.