کورونا کے باعث بانہال سے بارہمولہ تک کا ریل رابطہ گزشتہ نو ماہ سے بند ، مسافر پریشان
ریل خدمات بحال کرنے کیلئے تیار لیکن جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے ہری جھنڈی کے منتظر / محکمہ ریلوئے
سرینگر/30نومبر: کورنا وائرس کے چلتے بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس جہاں مار چ ماہ سے بند رہنے کے باعث مسافروںکو سخت ترین پریشانیوں کا سامنا ہے اور وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ریل سروس کو جلد از جلد بحال کیا جائے ویہی محکمہ ریلوئے کا کہنا ہے کہ وہ ریل خدمات بحال کرنے کیلئے تیار ہے تاہم اس میں جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ لازمی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق امسال ماہ مارچ میںجموںکشمیر میںکورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بعد مکمل لاک ڈائون کیا گیا جس دوران تمام تجارتی و کارو باری سرگرمیاں ٹھپ رہنے کے علاوہ ٹرانسپورٹ اور ریل خدمات بھی معطل کی گئی ۔ اگرچہ بعد میں ٹرانسپورٹ خدمات کو مشروط بنیادوں پر چلنے کی اجازت دی گئی تاہم بانہال سے بارہمولہ کے مابین چلنے والی ریل خدمات ہنوز بندپڑی ہوئی ہے اور ابھی تک اس خدمات کو بحال کرنے میں جموں کشمیر انتظامیہ سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہے ۔ گزشتہ نو ماہ سے مسلسل ریل خدمات بند رہنے کے باعث بانہال سے سرینگر اور بارہمولہ اور بارہمولہ سے قاضی گنڈ اور بانہال کی جانب رخ کرنے والے مسافروں میںکافی تشویش کی لہرپائی جا رہی ہے اور وہ بار بار مطالبہ کر رہے کہ ریل خدمات کو واپس بحال کیا جائے ۔ مسافروں کو کہنا ہے کہ کورنا لاک ڈائون کے بعد اگر چہ ان لاک میں دیگر ٹرانسپورٹ خدمات تو بحال کی گئی تاہم ریل سروس کیوں کر بند پڑی ہوئی ہے اور ابھی تک ریل خدمات کو کیوں بحال نہیںکیا گیا ہے ۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ بانہال سے بارہمولہ کے درمیان ریل خدمات کے ذریعے ایک تو ان کا قیمتی وقت بھی بچ جاتا تھا جبکہ کرایہ بھی کافی کم تھا جس کے باعث مسافروں کو آرام ہوتا تھا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانہال او ر بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات جلد از جلد بحال کی جائے تاکہ مسافروں کی پریشانیوں کاازالہ ہو سکے ۔ ادھر محکمہ ریلوئے کا کہنا ہے کہ وہ بانہال سے بارہمولہ کے درمیان ریل خدمات بحال کرنے کیلئے تیار ہے تاہم اس میں انہیں جموںکشمیر انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ ضروری ہے ۔ محکمہ کے ایک سنیئر آفیسر کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے ہری جھنڈی ملنے کے ساتھ ہی ریل خدمات کو بحال کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ریل خدمات بحال کرنے میںکوئی حرج نہیںہے تاہم کورونا کی وبائی بیماری کے باعث انہیں اس کیلئے جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ ملنا چاہئے تب ہی جاکر وہ ریل خدمات کو بحال کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.