شمالی کشمیر کے دور افتاد علاقوں میں سڑکوں کی خستہ حالی سے لوگ پریشان
عبور و مرور میںمشکلات کا سامنا ، متعلقہ محکمہ خاموش تماشائی
سرینگر/28نومبر: شمالی کشمیر کے بیشتر دور افتاد علاقوں کی رابطہ سڑکیں خستہ ہونے کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے جبکہ لنک روڑ کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو پیدل چلنے میں بھی مشکلات درپیش آرہی ہے اور متعلقہ محکمہ نے مذکورہ علاقہ کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہوا ہے۔سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں اطلاع دی ہے کہ سرحدی ضلع کپواڑہ کے بیشتر دوافتاد علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کے باعث لوگوں کو عبورمرورمیںکافی پریشانیوںکا سامنا ہے ۔ نمائندے کے مطابق لنک روڑ انتہائی خستہ حالت میں ہیں جس کے نتیجے میں لوگ اس سڑک پر پیدل سفر کرنے سے بھی کتراتے ہیں کیوں کہ جگہ جگہ گہرے گڑھے اور اوڑ کھباڑ راستے سے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اس کے علاوہ مسجد کی طر ف جانے والے افراد بھی اس سڑک پر چل کر شدید مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں ۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے کہا کہ اگرچہ سابقہ ریاستی سرکار نے قصبہ کی کئی سڑکوں کی مرمت کی تاہم کئی ایک علاقوں کو کو مکمل طور پر نظر اندا ز کیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے اس پر سخت برہمی اور ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے محکمہ آر اینڈ بی کے افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس لنک روڑ کی مرمت کے حوالے سے فوری طور پر اقدامات اُٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرمامیں خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر لوگوںکا کافی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ بارشیں اور برفباری ہونے کے ساتھ ہی لوگ گھروں میںہی محصور ہوجاتے ہیں ۔
Comments are closed.