سرینگر/28نومبر: سوپور میں ہفتہ کے روز ایک راہ گیر کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا تاہم مذکورشخص ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔ ادھر سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں ایک ذہنی مریض شخص کی نعش پُر اسرار طور پربرآمد کرلی گئی ۔ دونوںمعاملات میں پولیس نے کیس درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے آرم گڑھ علاقے میں ہفتہ کے روز 40سالہ شخص کسی کام کے سلسلے میں سڑک پر چل رہا تھا جس دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے مذکورہ شخص کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جس کو اگرچہ فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی شہری نے دم توڑ دیا تھا اور ڈاکٹروںنے ہسپتال پہنچنے پر اسے مردہ قراردیا ۔ فوت شدہ شہر ی کی شناخت ناظم الدین کرانکرو ولد غلام قادر کرانکو ساکن عمر آباد کے بطور ہوئی ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور اگرچہ ابتداء میں جائے واردات سے فرار ہوا تھا تاہم پولیس نے اس کو بعد میں گرفتار کرلیا۔ دریں اثناء شہر سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں ایک ذہنی طور معزور غیر مقامی شخص کی نعش زمپہ کدل کے نزدیک پائی گئی جس کی شناخت 80سالہ طاہر ساکن سہارنپوراُتر پردیش کے بطور ہوئی ہے ۔ نعش کو طبی وقانونی لوازمات کے لئے صدر ہسپتال سرینگر پہنچایا گیا ۔ پولیس نے اس ضمن میں 174سیکشن کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.