قطب الآفتاب پیر کامل شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے عرس مبارک کی تقریبات
وادی بھر میں منائی گئی ۔ سب سے بڑی تقریب آستان عالیہ خانیار سرینگر میں منعقد
سرینگر/27نومبر: قطب الآفتاب ، پیر کامل شیخ عبدالقادر جیلانیؒحضرت غوث العظم دستگیر ؒ کے سالانہ عرس کی اختتامی تقریبات کے سلسلے میں پوری وادی میں روح پرور تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس دوران سب سے بڑی تقریب حضرت شیخ عبدالقادر جیلاؒ سے منسوب آستان عالیہ واقع خانیار میں منعقد ہوئی جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی جبکہ کووڈ 19کے پیش نظر ہیلتھ گائڈ لائنوں پر بھی عمل درآمد کرتے ہوئے اور جمعہ کی نماز اداکی اور شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پیر کامل ، اولیاء اللہ پیر دستگیر صاحب ؒ کے سالانہ عرس مبارک سلسلے میں جمعہ کے روز وادی بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاجہاں پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور روح پرور مجالس میں شرکت کی ۔ اس دوران سب سے بڑی تقریب شیخ عبدالقادر جیلانیؒ سے منسوب آستان عالیہ خانیار سرینگر میں منعقد ہوئی جہاں پر صبح فجر کے بعد ہی درودوازکار کی روح پر ور مجالس کا انعقاد کیا گیا ۔ جبکہ موسم بہتر رہنے اور اچھی خاصی دھوپ نکلنے کے پیش نظر وادی کے اطراف واکناف سے ذائرین کی بڑی تعداد نے آستان عالیہ پر حاضری دیکر نماز جمعہ میں شرکت کی اورنمازیوں کی صف بندی خانیار چوک تک رہی ۔نماز کے اختتام کے ساتھ ہی عقیدت مندوں کو شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے ۔ حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس کی اختتامی تقاریب کے موقعے پر ہر سال کی طرح اس بار بھی اہل وادی نے جوش و خروش اور عقیدت و احترام کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب خانقاہ غوث العظم دستگیر ؒ خانیار سرینگرمنعقد ہوئی جہاں ہزاروں عقیدت مندبشمول خواتین نے آستان پر حاضری دیکر اپنے عقیدے کا مظاہرہ کیاجبکہ عقیدت مندوںنے تبرکات کی زیارت کے دوران اللہ کے حضور گڑگڑاکر اپنے گناہوں کی مغفرت اور حاجات کی روا کی دعا کی۔دستگیر صاحبؒ کے عرس کے سلسلہ میںخانیار کے ساتھ ساتھ سرائے بالا میں بھی عقیدتمندوں کی بڑی تعداد نے شب خوانی کی جس کے نتیجے میں علاقہ کی فضائیںروح پرور آوازوں سے گونجتی رہیں۔حضرت غوث العظم ؒ کے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے اور یہ عمل ہر نماز کے بعد دہرایا گیا۔ادھر آستان عالیہ جناب صاحب صورہ میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے عرس مبارک کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں حصہ لیا اور جمعہ کی نماز بھی اداکی ۔ اس دوران وادی کے مختلف علاقوں میںدن بھر لوگوں کی بھاری تعداد نے غوث العظم ؒ کی زیارت گاہوں پر حاضری دی ۔ادھر نمائندوں کے مطابق حضرت غوث العظمؒ کے عرس کی تقریبات آثارشریف پنجورہ شوپیان،خانقاہ دستگیرصاحبؒؒبارہمولہ،سونہ وار سرینگر،جناب صاحب صورہ،نادی ہل رفیع آباد،بانڈی پورہ ،کھرم سرہامہ، زچلڈارہ ہندوارہ، تجرشریف سوپور اور وادی کے دیگر کئی علاقوں کی مساجد ،خانقاہوں اور درگاہوں میں منعقد ہوئیں۔تجر شریف سوپور کی خانقاہ میں حضرت غوث العظم دستگیرؒ کا عرس منایا گیا ۔ یاد رہے کہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے عرس کے سلسلے میںتقریبات وادی بھر میں تزک واحتشام اور روایتی عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس ضمن میںوادی بھر میں ان کی خانقاہوں پر چراغاںکیا جاتا ہے اور میلے لگائے جاتے ہیں۔اس بار کووڈ 19کے پیش نظر اگرچہ لوگوں نے احتیاطی تدابیر اپنائی تاہم مجموعی طو رپر آستانوں پر لوگوں کا بھار ی رش رہا ۔
Comments are closed.