سرینگر/26نومبر: ضلع گاندربل میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو نقب زنوں نے قریب 6دکانات میں نقب لگاکر لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا ۔ چوری کی واردات پر مقامی دکانداروں اور لوگوں نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے ملوث چوروں کو جلد پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں گزشتہ شب چوروںنے لار علاقے میں قائم 6دکانات کو لوٹ لیاجن میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی چراکر لے گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ آج صبح جب دکاندار دکان کھولنے کیلئے آئے تو وہ یہ دیکھ کے ہکابکا رہ گئے کہ ان کے دکانوں کا شٹر ٹوٹا ہوا ہے جب وہ اندر گئے تو وہاں پر دکانوں سے سامان غائب تھا جبکہ سگریٹ اور نقدی کے علاوہ الٹرانک سامان بھی چوری ہونے کی اطلاع ہے ۔ اس واردات پر مقامی دکانداروں اور لوگوں نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں چوری کی بڑھتی وارداتوں پر متعلقہ حکام قابو پانے میں ناکام ہوچکا ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ اس سے پہلے بھی ایک زیارت گاہ اور ایک مسجد میں چوری کی واردات ہوئی ہے جبکہ کئی رہائشی مکانوں پر بھی چوروںنے ہاتھ صاف کیا ہے تاہم ان چوری کی وارداتوں میں ملوث چوروں کو پکڑنے میں پولیس ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.