موسم میں آئی بہتری ،سورج بادلوں سے باہر نکل آیا ، لوگوں نے لی راحت کی سانس ، شبانہ درجہ حرارت میںتنزلی

آئندہ ایک ہفتے تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا ، شبانہ سردیوں میں اضافہ کا امکان / محکمہ موسمیات

موسمی صورتحال میںبہتری کے باوجو د مغل روڑ سمیت متعدد رابطہ سڑکیں ہنوز بند

سرینگر/26نومبر: پیر پنچال کے آر پاربالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد موسمی صورتحال میں بہتری آئی جس کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ ادھر جمعرات کے بعد دوپہر سورج بادل سے باہر آیا اور ہلکی دھوپ بھی نکل آئی ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتے تک موسمی صورتحال خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے شبانہ سردیوں میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے ۔ اسی دوران رات بھر مطلع صاف رہنے کے باعث مشہور سیاحتی مقام پہلگام اور گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی میں ریکارڈ کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق تین روز تک خراب موسمی صورتحال کے بعد جمعرات کو موسم بہتر ہوا اور بادلوں سے سورج کی کرنیں نکل آئی ۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوئی ۔ پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد جمعرات کی صبح سے ہی موسم میں بتدریج بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہوئی اور دن میں کئی بار آفتاب بھی گہرے بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا۔موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی دن بھر ہلکی دھوپ بھی کھل اٹھی جس کے نتیجے میںسردی کی لہر میں بھی کمی آئی اور لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ ادھر شہر آفاق گلمرگ اور پہلگام میں برفباری کے نتیجے میں دنوں مقامات پر شبانہ درجہ میں کافی تنزلی دیکھنے کو ملی اور رات کا درجہ حرارت منفی میں ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر سرینگر میں مقیم محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم سونم لوٹس نے بتایا کہ وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے تک موسم مجموعی طور پر خشک ہی رہے گا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں یا برف باری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 02دسمبر کے بعد وادی کشمیر میں پھر سے موسمی صورتحال آنے کا امکان ہے اور برفباری اور بارشوں ہو سکتی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ پیر پنچال کے آر پار مسلسل تین دنوں تک خراب موسمی صورتحال ریکارڈ کی گئی جس دوران بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں ہوئی۔ یہ بات قابل امر ہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی وادی کشمیر میں تین دنوں تک موسمی صورتحال خراب رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 26نومبر سے موسمی صورتحال میں بہتری آئی گی ۔ ادھر موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے باوجود بھی وادی کے دور دراز علاقوں میں رابطہ سڑکیں ہنوز بند پڑی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بیشتر علاقوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور لوگ گھروں میں ہی محصور ہے ۔ ادھر موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے باوجود بھی تاریخی مغل روڑ پر جمعرات کو مسلسل ٹریفک کی آمد رفت بند رہیگزشتہ دنوں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں وادی کو خطہ پیر پنچال کے ساتھ جوڑنے والی تاریخی مغل شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند رہی ۔ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ شاہراہ پر برف کی موجودگی سے پھسلن پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں شاہراہ کو آمد رفت کیلئے بند ہی رکھا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو قابل آمد رفت بنانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور جلد ہی شاہراہ کو قابل آمد رفت بنا کر ٹریفک کیلئے بحال کیا جائے گا ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ شاہراہ بند رہنے کے نتیجے میں درجنوں مقامات پر سینکڑوں مسافرو مال بردار گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی ہے ۔

Comments are closed.